کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کی جائے، سراج تیلی

کراچی والوں کی مشکلات کم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات عمل میں لائے جائیں ، چیئرمین بزنس مین گروپ

جمعہ 3 جولائی 2020 18:32

کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کی جائے، سراج تیلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سراج قاسم تیلی نے کے الیکٹرک کو حد سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کرنے اور 2005 میں کے ای ایس سی کی نجکاری سے آج تک بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکامی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2023 میں کے الیکٹرک کا معاہدہ ختم ہونے جارہا ہے لہذا اگلے معاہدے کو انتہائی سمجھداری سے کچھ اس طرح تیار کرنا ہوگا جس کے ذریعے کے الیکٹرک کی موجودہ اجارہ داری کو ختم کیا جا سکے جس سے یہ ادارہ کئی برسوں سے لطف اندوز ہوتا چلا آرہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ معاہدے کے تحت کے الیکٹرک نے اپنی نجکاری سے ہی بغیر کسی مقابلے کے خوف کے پورے بجلی کی پیداوار اورترسیل نیٹ ورک پر اجارہ داری قائم کر رکھی ہے تاہم اب وقت آگیا ہے کہ اس اجارہ داری کو ختم کیا جائے کیونکہ اس کی وجہ سے کے الیکٹرک کو یہ آزادی حاصل ہے کہ وہ بلاخوف غریب عوام کے ساتھ زیادتیاںجاری رکھے جو شدید گرمی کے موسم میںدن بھر حتٰی کے رات میں بھی کئی گھنٹوں تک طویل المیعاد اور غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ بھگت رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سراج تیلی نے کہا کہ حکومت کے الیکٹرک اور شنگھائی الیکٹرک چائینہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شامل ہے جو کے الیکٹرک کے 66.4فیصدحصص کو حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم مستقبل میں چاہے کے الیکٹرک کو شنگھائی الیکٹرک سنبھالے یا موجودہ مالکان ہی برقرار رہیں، بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے سے ساتھ کیا گیا موجودہ معاہدہ قابلِ قبول نہیں اور کسی بھی قیمت پر اس کا دوبارہ جائزہ لینا ہی ہوگا۔

کے الیکٹرک کی نجکاری سے ہی کراچی والوں کو بہت برا تجربہ رہا کیونکہ بجلی فراہم کرنے والے ادارے سے کئے گئے معاہدے کو کبھی عوام کے سامنے فاش نہیں کیا گیا جس میں بے پناہ خامیاں اور خرابیاں موجود ہیں۔ لہذا اگلے معاہدے میں ان تمام تر خامیوں و خرابیوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ اجارہ داری قائم کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے۔ کے الیکٹرک کی اجارہ داری کے باعث صارفین کے پاس کوئی اور راستہ نہیں سوائے اس کے کہ وہ کے الیکٹرک کی ذیادتیوں کو برداشت کریں۔

کے الیکٹرک کی اجارہ داری کے اختتام پزیر ہونے سے یقینا دیگر کمپنیاں بجلی کی پیداوا ر اور ترسیل کے شعبے میں داخل ہوں گی، مسابقت کو فروغ حاصل ہو گا اور صارفین کو یہ آزادی حاصل ہو گی کہ وہ چاہیں تو کے الیکٹرک سے بجلی حاصل کریں یا پھر کسی اور سے جو بھی ان کی بجلی کی طلب کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔انھوں نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی آبادی اور رقبے کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے بجلی پیداوار و ترسیل کے نیٹ ورک کو تین سے چار بجلی کے سپلائرز کے مابین بانٹ دیا جائے تاکہ نہ صرف کے الیکٹرک بلکہ دیگر کمپنیاں بھی مختلف علاقوں میں بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لئے میدان میں آجائیں اوران میں سے کوئی بھی اپنی اجارہ داری قائم نہ کرپائے۔

چیئرمین بی ایم جی کہا کہ ہم اُمید کرتے ہے کہ جتنا جلد ممکن ہو حکومت اس سنگین مسئلے پر توجہ دے گی اور تمام تر چیلینجز کے باوجود قومی خزانے میں 70فیصد سے ذائد کا ریونیو جمع کروانے والے ملک کے سب سے بڑے شہر کے باسیوں اور تاجر و صنعتکار برادری کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات عمل میں لائے گی۔کراچی چیمبر کے صدر آغا شہاب احمد خان نے زور دیا کہ کے الیکٹرک فوری طور پر شہر بھر میں جاری لوڈ شیڈنگ کے سلسلے کو ختم کرے اور انفراسٹرکچربالخصوص بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت اور ترسیل کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے پر توجہ دے جو انتہائی بری حالت میں ہے۔

انھوں نے کہاکہ کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہر کے تمام ہی علاقوں اور ساتوں صنعتی زونز میں ہر روز ہی کئی گھنٹوں تک غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی معطلی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں کافی نقصانات ہو رہے ہیں۔کے الیکٹرک کی غیر اعلامیہ اور طویل المیعاد لوڈشیڈنگ صنعت و معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ