پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری پر رواں مالی سال کے دوان 20 فیصد منافع متوقع ہے،عارف حبیب

ہفتہ 4 جولائی 2020 11:42

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری پر رواں مالی سال کے دوان 20 فیصد منافع متوقع ہے،عارف حبیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2020ء) رواں مالی سال کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری پر20 فیصد منافع متوقع ہے۔ عارف حبیب لمیٹڈ کے چیئرمین عارف حبیب نے کہا ہے کہ مرکزی بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے دوران پی ایس ایکس سرمایہ کاروں کو20فیصد تک منافع دے سکتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایس بی پی نے پالیسی ریٹ میں625 پوائنٹس کی کمی سے اسے 7فیصد تک کم کردیا ہے جو گذشتہ 25 ماہ کے مقابلہ میں سب سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا اثر لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں پربھی ہوگا اور اس سے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔ مزید برآں شرح سود میں کمی سے قرضوں کے اخراجات میں کمی اور لسٹڈ کمپنیوں کے مالیاتی نتائج بھی بہتر ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سمارٹ لاک ڈائون کے نتائج مثبت رہے ہیں اور اس سے کمپنیوں کی فروخت اور آمدن بڑھے گی۔ عارف حبیب نے کہا کہ جاری مالی سال میں پی ایس ایکس میں 7000 پوائنٹس کا اضافہ ہوسکتا ہے اور بنک مارک41 ہزارتک پہنچنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہاکہ مالی سال 2021ء کے دوران کھاد تیارکرنے والی صنعت، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کی کمپنیاں پی ایس ایکس میں لیڈ کرسکتی ہیں جبکہ اس کے علاوہ سیمنٹ اور سٹیل کی کمپنیاں بھی استعداد رکھتی ہیں کہ وہ نئی سرمایہ کاری کو متوجہ کرسکیں جس سے سٹاک ایکسچینج کی کارکردگی اور سرمایہ کاری پر شرح منافع میں نمایاں اضافہ کی امید کی جاسکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ