ْسعودی عرب کوپاکستانی برآمدات میں 37.14 فیصد اضافہ ، درآمدات میں 126 فیصد سے زائد کی کمی

ہفتہ 4 جولائی 2020 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2020ء) گزشتہ مالی سال کے دوران سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات میں 37.14 فیصد اضافہ جبکہ سعودی عرب سے درآمدات میں 126 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات کا حجم 418.29 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 37.14 فیصد زیادہ ہے، مالی سال ل 2018-19ء کے اسی عرصہ میں سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 305 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیاتھا، مئی 2020ء میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات کا حجم 30.17 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال مئی میں سعودی عرب کو 29 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سعودی عرب سے درآمدات میں 126.22 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ اس عرصہ میں سعودی عرب سے درآمدات پر پاکستان نے 1.218 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا، مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ میں سعودی عرب سے درآمدات کا حجم 2.744 ارب ڈالرریکارڈکیا گیاتھا، مئی 2020ء میں سعودی عرب سے درآمدات پر62.96 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا، گزشتہ سال مئی میں سعودی عرب سے درآمدات پرپاکستان نے 340.97 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف کیاتھا۔

Browse Latest Business News in Urdu