حکومت ایس او پیز کے ساتھ ریسٹورینٹس اور مارکیز کو کھولنے کی اجازت دے ، محمد احمد وحید

ریسٹورنٹس اور شادی ہالوں کی بندش سے سے ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں ، صدر اسلام آباد چیمبر

ہفتہ 4 جولائی 2020 14:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) صدر محمد احمد وحید نے مطالبہ کیا کہ حکومت ایس او پیز کے ساتھ ریسٹورنٹس اور مارکیز کو جلد کھولنے کی اجازت دے کیونکہ ان کاروباری اداروں سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے لیکن ان کی بندش سے غربت و بے روزگاری میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ بہت سے دیگر کاروباری اداروں کا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے مارچ کے دوسرے ہفتے میں اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالوں و مارکیز کوبند کر دیا گیا تھا لیکن طویل لاک ڈائون کی وجہ سے یہ کاروباری ادارے مالی بحران دے دوچار ہیں اور اگر انہیں دوبارہ جلد کھولنے کی اجازت نہ دی گئی تو اس صنعت سے وابستہ 80 فیصد کاروبار مستقل بند ہو جائیں گے جبکہ ہزاروں کارکنان روزگار سے محروم ہو جائیں گے جس سے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمیشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے کافی اچھا کام کر رہے ہیں تاہم انہوںنے کہا کہ وہ ان کاروباری اداروں کو کھولنے کا معاملہ بھی حکام بالا کے ساتھ اٹھائیں۔محمد احمد وحید نے کہا کہ مارکیز اور شادی ہالز معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں کیونکہ اس صنعت سے بہت سے دیگر شعبوں کا کاروبار وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹس، مارکیز اور شادی ہالوں کی بندش کی وجہ سے گوشت، پولٹری، زیورات، دلہن کے لباس، پھول فروش، فرنیچر، کراکری سپلائرز ، ٹینٹ سروس والے، ویٹر سپلائی کرنے والے، بینڈوالے ، لائٹنگ اور جنریٹر سپلائی کرنے والے سمیت دیگر بہت سے کاروبار بھی بہت متاثر ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باوجود ان کاروباری اداروں کو کرایہ، عملے کی اجرت اور یوٹیلیٹی بلوں سمیت معمول کے اخراجات بھی برداشت کرنا پڑ رہے ہیں لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کاروباروں کو مزید تباہی سے بچانے کے لئے حکومت جلد ان کو کھولنے کی اجازت دے ۔

انہوں نے کہا کہ جب ایس او پیز کے ساتھ دوسرے کاروبار کھول دیے گئے ہیں تو ریسٹورنٹس، مارکیز اور شادی ہالز کو بھی دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جانی چاہیے کیونکہ ان کے مالکان طے شدہ ایس او پیز کے ساتھ اپنا کاروبار چلانے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کاروباری ادارے ٹیکس محصولات کی مد میں بھی مفید حصہ ڈال رہے ہیں اور ان کی بندش سے نہ صرف معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ حکومت بھی ٹیکس ریونیو سے محروم ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ریسٹورنٹس، مارکیز اور شادی ہالوں کو تین سے چار اقساط میںیوٹیلیٹی بل ادا کرنے کی اجازت دے کیونکہ موجودہ مالی مشکلات کی وجہ سے ان کو بل ادا کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے ۔آئی سی سی آئی کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اس صنعت کے لئے ایک امدادی پیکیج کا اعلان کرے تا کہ یہ ادارے مزید تباہی سے بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مارکیز اور شادی ہالوں میں جگہ کی کوئی تنگی نہیں ہوتی لہذا وہ سماجی فاصلہ برقرار رکھ سکتے ہیں اور اپنے گاہکوں و کارکنوں کی صحت کی حفاظت کے لئے تمام حفاظی اقدامات لینے کو تیار ہیں لہذا حکومت ان کا کاروبار کھولنے کے لئے ایک تاریخ دے تا کہ وہ گاہکوں سے بکنگ کا سلسلہ شروع کر سکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی