سیکشن 122 ودہولڈنگ کے دوران آڈٹ میں بغیر ثبوت ٹیکس لگا دینا ٹیکس دہندگان کیساتھ زیادتی ہے‘ جاوید مسعود بھٹی

قانونی پیچیدگیوں ، کیسز کے التواء کی وجہ سے اربوں کا ٹیکس قومی خزانے میں جمع نہیں ہو پاتا‘سابق چیئرمین اپیلٹ ٹربیونل

ہفتہ 4 جولائی 2020 14:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) سابق چیئرمین اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو جاوید مسعود طاہر بھٹی نے کہا ہے کہ قانونی پیچیدگیوں اور کیسز کے التواء کی وجہ سے اربوں روپے کا ٹیکس قومی خزانے میں جمع نہیں ہو پاتا ، ایف بی آر کے افسران کروڑوں روپے کی ٹیکس ادائیگی کا کیس بناتے ہیں لیکن عدالتوں میں جا کر یہ ختم ہو جاتا ہے ،سقم دور کرکے زمینی حقائق کے مطابق قوانین بنائے جائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکسیشن کے نظام بارے ٹیکس کنسلٹنٹس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کاخوف اور ٹیکس قوانین ٹیکس دہندگان کے اعتماد کو بحال کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں جنہیں فوری ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ سیکشن 122 ودہولڈنگ کے دوران آڈٹ میں بغیر ثبوت کے ٹیکس لگا دینا ٹیکس دہندگان کے ساتھ زیادتی ہے،سیکشن 111(4) کے تحت جو رقم باہر سے آتی ہے بنکوں کی جو شرائط ہیں ان میں کمپنیوں کا کیا گناہ ہے۔

(جاری ہے)

سیکشن 148 امپورٹ میں بہتری لائے گا مگر دوسری طرف بجٹ میں ایسی ترامیم لائی گئی ہیںجو عدالتوں میں ختم ہو جائیں گی ۔ اگر پہلے ہی قوانین زمینی حقائق پر بنائے جائیں تو اس سے نہ صرف ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ ٹیکس کلیکشن میں بھی بہتری ممکن ہے۔ اربوں روپے کاٹیکس جو کیسز کی صورت میں عدالتوں میں جا کر ختم ہو جاتا ہے وہ بھی قومی خزانے میںجمع ہو گا۔اس موقع پر شرکاء نے مسعود طاہر بھٹی سے مختلف سوالات بھی کئے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ