مشیر تجارت کا برآمدات کی بحالی کیلئے برآمد کنندگان سے رابطے اچھا فیصلہ ہے، پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

اتوار 5 جولائی 2020 12:25

اسلام آباد ۔ 05جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) کورونا سے چھٹکارا پاکر معاشی سرگرمیاں بحال کرنے میں کامیاب ہونیوالے ممالک کی پیروی کی جائے، مشیر تجارت کا برآمدات کی بحالی کیلئے برآمد کنندگان سے رابطے اچھا فیصلہ ہے۔ پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کی وباء سے چھٹکارا پاکر معمولات زندگی کی جانب لوٹنے والے اور خصوصاً معاشی سرگرمیاں بحال کرنے والے ممالک کی پیروی کرے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا برآمدات میں6.83 فیصد کمی کی بحالی کیلئے برآمد کنندگان سے رابطے اچھا فیصلہ ہے اور برآمد کنندگان کی تجاویز پر عمل درآمد کو یقیقنی بنایا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر نے ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پرویز حنیف ، وائس چیئرمین شیخ عامر خالد، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان، اعجاز الرحمان، محمد اکبر ملک، میجر (ر) اخترنذیر اور دیگر بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو مقامی سطح پر درپیش مسائل ، کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف ممالک سے رابطوں میں مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد اسلم طاہر نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں ایک قوم بننا ہوگا ، موجودہ حالات میں حکومت کو قیادت کرنا ہو گی اور ہر شعبہ کی بلا تفریق سر پرستی کی جائے تاہم برآمدی شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے چھٹکارا پا لینے اور خصوصی طور پر معاشی سر گرمیاں بحال کرنے میں کامیاب ہونے والے ممالک سے تجاویز حاصل کرنے اور ان کی پیروی میں کوئی حرج نہیں ۔موجودہ حالات میں چین کی معاونت انتہائی سود مند ثابت ہو سکتی ہے اس لئے رابطوں کا سلسلہ بڑھا جائے اور ویڈیو لنک کے ذریعے مشترکہ اجلاس کے انعقاد کیلئے انتظامات کئے جائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن