سی ڈی این ایس نے گزشتہ مالی سال کے بچتوں کے اہداف حاصل کرلئے

اتوار 5 جولائی 2020 14:10

اسلام آباد ۔ 05جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس ) نے گزشتہ مالی سال کے دوران بچتوں کے اہداف حاصل کرلئے ہیں ۔ سی ڈی این ایس کے ایک اہلکارنے اے پی پی کو بتایا کہ 30 جون کو مالی سال کے اختتام پرنیشنل سیونگز نے 377 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں۔ گزشتہ مالی سال کیلئے ادارے نے 352 ارب روپے کی بچتیں حاصل کرنے کا ہدف مقررکیاتھا۔

(جاری ہے)

مالی سال 2018-10ء میں سی ڈی این ایس نے 350 ارب روپے کی بچتیں حاصل کرنے کا ہدف مقررکیاتھا۔انہوں نے کہاکہ سی ڈی این ایس نے گزشتہ مالی سال کیلئے مجموعی بچتوں کو1580 ارب روپے تک کرنے کا ہدف بھی مقررکیا تھا ، انہوں نے بتایا کہ سی ڈی این ایس کی مختلف سکیموں پرمنافع کی شرح کو معقول بنانے کے بعد ان سکیموں میں زیادہ سرمایہ کاری کا امکان ہے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ سی ڈی این ایس کے منافع کا سٹیٹ بینک کی پالیسی ریٹ سے براہ راست تعلق ہوتاہے۔

Browse Latest Business News in Urdu