مودی آر ایس ایس نظریہ کے پیش نظر بزنس کمیونٹی بھارت کے ساتھ تجارت ی روابط نہیں رکھنا چاہتی،پاکستان بزنس فورم

اتوار 5 جولائی 2020 20:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) پاکستان بزنس فورم کے صدر صاحبزادہ میاں عثمان زوالفقار نے کہا ہے کہ کاروباری برادری بھارت کے فاشسٹ رویہ اور مسلمانوں کے خلاف غیر انسانی اقدامات کی بھرپور مزمت کرتی ہے۔کشمیر ہڑپ کرنے کے بعد مودی کا جنون بڑھتا جا رہا ہے۔ بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارت عارضی بنیادوں پر نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر ختم کی جائے۔

صاحبزادہ میاں عثمان زوالفقار نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ستر سالوں سے بھارت سے تجارت میں پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ تجارتی توازن ہمیشہ بھارت کے حق میںہی رہا ہے جس کی وجہ بھارت کی محصولیاتی و غیر محصولیاتی رکاوٹیں ہیں۔فروری 2019 سے قبل بھارت پاکستان کو سالانہ دو ارب ڈالر کی برامدات کر رہا تھا جبکہ اسکے جواب میں پاکستان بھارت کو 380 ملین ڈالر سالانہ کی برامدات کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

بھارت پاکستان کو ماہانہ 150 ملین ڈالر کی اشیاء برامد کر رہا تھا جبکہ پاکستان کی برامدات چار ملین ڈالر تھیں۔یکطرفہ تجارت میں اربوں ڈالر کے فائدے کے باوجود بھارت اپنی ریشہ دوانیوں سے باز نہیں آتا اور ہمیشہ پاکستان کو غیرمستحکم و بدنام کرنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے مگر اب مودی سرکار میں پاکستان مخالف سرگرمیاں اپنی انتہا پر پہنچ گئی ہیں۔

مودی کشمیر میں مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیل رہا ہے اور ہندو تاجروں کو کشمیر میں بسایا جا رہا ہے جو مسلم اکثریت اور مسلمانوں کی معیشت کو ختم کرنے کی سازش ہے۔بھارت کی خون آشامی اور ہٹ دھرمی جاری ہے اور ان حالات میں تجارتی تعلقات نا ممکن ہیں۔جب تک بھارت اپنا قبلہ درست نہیں کرتا کسی قسم کی نرمی کی ضرورت نہیں ہے۔تاجروزیر اعظم کی جانب سے بھارت سے دوائیں درامد نہ کرنے کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس سے بھارت کو واضع پیغام ملا ہے ۔

اگر بھارت کے ساتھ دہرا معیار رکھا جائے گا تو اس سے ہمیں نقصان ہو گا۔ سارک چیمبر کے صدر کشمیر اور بھارت پر پاکستان کے اصولی موقف کے لئے آواز اٹھائیں اور بھارت کی بزنس کمیونٹی کو یہ باور کروائیں کہ کشمیر میں لاک دائون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت ہیں ۔بھارت کی کاروباری برادری کو بھی سخت پیغام بھیجنے میں سارک چیمبر کے صد اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ بھارت کی کاروباری تنظیمیں بھی اپنی حکومت کو منفی پالیسیاں ترک کرنے پر آمادہ کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ