پراوئیوٹ سیکٹر کے اشتراک کے ذریعے پی ٹی ڈی سی بہتر نتائج حاصل کرسکتا ہے، پاکستان ہوٹلز ایسوسی ایشن

اتوار 5 جولائی 2020 20:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) چیئرمین پاکستان ہوٹلز ایسوسی ایشن زبیر باویجہ نے کہاہے کہ مسلسل مالی نقصانات اور کورونا وباء کے باعث غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے پاکستان ٹیورزم اینڈ ڈیولمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کو شمالی علاقوں میں اپنے ہوٹلز بند کرنا پڑے ۔ ان ہوٹلز کے مستقبل کے لئے ضروری ہے کہ اس شعبے کو دوبارہ کارآمد بنایا جائے اور ان علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کئے جائے۔

اس معاملے پر ذور دیتے ہوئے زبیر باویجہ کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں پرائیوٹ سیکٹر کو آگے بڑھ کر حکومت پاکستان کی مدد کرتے ہوئے ان ہوٹلز کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ ہوٹلز دوبارہ منافع کا باعث بن سکے۔ شمالی علاقے سیاحت کے حوالے سے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں اور سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کے لئے خواہش مند رہتے ہیں لہذا، حکومت کے چاہیئے کہ ان علاقوں میں موجود زمینوں اور ہوٹلز کو پراوئیٹ سیکٹر کو لیز پر دیا جائے۔

(جاری ہے)

پرائیوٹ سیکڑ ان ہوٹلز کو جدید سہولیات سے آراستہ بنا کر اور برانڈ کی شکل دیکر سیاحت کو باآسانی فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پی ٹی ڈی سی موٹلز خاص طور پر ان سیاحوں کے لئے بنائے کئے گئے تھے جوکہ رات گئے یہاں مختصر قیام کے بعد اگلی صبح شمالی علاقوں میں اپنے سفر کے لئے روانہ ہوجاتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے سیاحت کے شعبوں میں ترقی ہوگی اور شمالی علاقہ جات میں اچھے ہوٹلزکی تشکیل سے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہونگے۔

اگر ان ہوٹلز موٹلز پراوئیوٹ سیکٹر کے حوالے کئے جائے تو سیاحوں کو مزید سہولیات فراہم کی جاسکے گی چونکہ سرمایہ کار موقع ملنے پر کاروبار کو اپ گریڈ کر کے بہتر بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ شمالی علاقہ جات میں اس وقت 25 سے 26 پراپرٹیز بند ہوچکی ہے اور گزشتہ سال مارچ کے دوران 6 مزید ہوٹلز/ موٹلز بند کئے جاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ، گزشتہ سال پی ٹی ڈی سی نے پنجاب کے علاقے ٹیکسلا، کے۔

پی میں چٹرپلین، گلگت بلتستان کے علاقے استک اور بلوچستان کے علاقے خضدار میں اپنے موٹلز کو بند کردیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ کے ۔پی میں واقع چکدارہ ریسٹورانٹ اور اسلام آباد کا دامان کوہ ریسٹورانٹ بھی ادارے کی جانب سے بند کیا کاچکا ہے۔حکومت کی جانب سے سہولیات اور ریگولیشن فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا جائے گا۔ جس سے نہ صرف معیار اور تنظیمی ڈھانچے میں میں بہتری واقع ہوگی بلکہ پراوئیٹ سیکٹر کے ذریعہ براہ راست روزگار میں اضافہ ہوگا۔

لہذا، پاکستان ہوٹلز ایسوسی ایشن کے ممبروں کی طرف سے، ہم مہمان نوازی کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرتے ہیں۔ ہم ان پراپرٹیز کی نجکاری، سرمایہ کاروں کو منافع بخش کاروبار کی پیش کش، پراپرٹیز کو موثر انداز میں تبدیل کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے سمیت قومی خرانہ میں غیر ملکی زرمبادلہ بڑھانے میں اپنی ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی