حکومت ٹڈی دل کے حملوں کے خاتمہ اور زرعی شعبہ کے تحفظ کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے، چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل

پیر 6 جولائی 2020 10:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ( پی اے آر سی) کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عظیم خان نے کہا ہے کہ حکومت ٹڈی دل کے حملوں کے خاتمہ اور زرعی شعبہ کے تحفظ کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے ۔ ریسرچ اور ڈویلپمنت کی سرگرمیوں میں کاشتکار طبقہ کی شرکت ناگزیر ہے۔ ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالہ سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ کاشتکار برادری کی شراکت سے ٹڈی دل کے مسئلہ کا پائیدار حل تلاش کریں۔

ڈاکٹر محمد عظیم خان نے مزید کہا کہ کاشتکار طبقہ کی بھرپور شرکت کے بغیر زرعی شعبہ کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق و ترقی کی سرگرمیوں سے خاطر خواہ نتائج کا حصول مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی تحقیق و ترقی کی سرگرمیوں میں کاشتکار برادری کی شرکت ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے مسئلہ سمیت دیگر زرعی مسائل کے خاتمہ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کو ابتدائی تین مراحل پر ختم کرنے کی ضرورت ہے تا کہ زرعی شعبہ کے ممکنہ نقصانات پر قابو پایا جاسکے۔ چیئرمین پی اے آر سی نے کاشتکار برادری سے درخواست کی کہ وہ ٹڈی دل کی پیدائش اور افزئش کے علاقوں کے بارے میں قومی اداروں کو آگاہی فراہم کریں تا کہ اس کے مکمل خاتمہ کیلئے موثر اور بھرپور اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ