آئندہ دس سال کے دوران پاکستان میں مکانات کی ضرورت20 ملین یونٹس تک بڑھ جائے گی، ماہرین

پیر 6 جولائی 2020 10:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) آئندہ دس سال کے دوران پاکستان میں مکانات کی ضرورت20 ملین یونٹس تک بڑھ جائے گی۔ پاکستان کے صرف 0.5 فیصد رقبہ پر منصوبہ بندی کے تحت شہری آبادیاں قائم کی گئی ہیں۔ ریئل اسٹیٹ کا شعبہ پاکستانی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ شعبہ کے ماہرین نے قوانین کو اپ ڈیٹ کرنے اور ٹیکس کے نظام میں سہولیات کی ضرورت پر زور دیا ہے جس سے شعبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

گھرانہ ڈاٹر کام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شفیق اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان میں تقریباً4 ہزار مربع کلومیٹر رقبہ پر منصوبہ بندی کے تحت آبادیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ مزید 8 لاکھ 81 ہزار 913 مربع کلومیٹر رقبہ سے استفادہ کیلئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت قائم کی گئی آبادیوں کی زیر استعمال زمین کی قیمت دو کھرب ڈالر کے قریب ہے جبکہ مزید منصوبہ بندی کے ذریعے ریئل سٹیٹ کے شعبہ کی مارکیٹ کو چار کھرب ڈالر تک توسیع دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ دس سال کے دوران پاکستان میں رہائشی سہولتوں کی ضرورت 20 ملین یونٹس تک بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ کی ترقی سے روزگار کے 50 لاکھ مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں جبکہ تعمیرات کے شعبہ سے وابستہ دیگر ذیلی صنعتوں کے فروغ سے بھی روزگار کے مزید لاکھوں نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔ شفیق اکبر نے مزید کہا کہ ریئل اسٹیٹ کا شعبہ ملکی معیشت کی ترقی ک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

اس حوالے سے پراپرٹی کے موجودہ قوانین کو اپ ڈیٹ کرنے کے علاوہ ٹیکس کے نظام میں سہولیات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ان اقدامات سے نہ صرف قومی معیشت ترقی کرے گی بلکہ روز کے لاکھوں نئے مواقع پیدا کرنے، شعبہ سے جڑی ذیلی صنعتوں کی ترقی کے علاوہ غیر ملکی سرمایہ کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے

لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی

لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی

کراچی چیمبر بجٹ تجاویز ارسال کرے، جائزے کے بعد حکومت کو سفارشات پیش کریں گے، نعیم انوار

کراچی چیمبر بجٹ تجاویز ارسال کرے، جائزے کے بعد حکومت کو سفارشات پیش کریں گے، نعیم انوار