جاری کھاتوں کے ملکی خسارہ میں 9.16 ارب ڈالر کی نمایاں کمی، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 1.14 ارب ڈالر، ترسیلات زر کی وصولی میں 55 کروڑ ڈالرکا اضافہ

بدھ 8 جولائی 2020 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران جاری کھاتوں کے ملکی خسارہ میں 9.16 ارب ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی ہے جبکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 1.14 ارب ڈالر اور ترسیلات زر کی وصولی میں 55 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا مئی کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ (جاری کھاتوں کا خسارہ ) 12.45 ارب ڈالر تھا جو گزشتہ مالی سال 2019-20ء میں جولائی تا مئی کے دوران 9.16 ارب ڈالر کی کمی سے 3.29 ارب ڈالر تک کم ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے عرصہ کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 2.4 ارب ڈالر تک برھ گئی جبکہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران پاکستان میں 1.26 ارب ڈالرکی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی اس طرح مالی سال 2018-19ء کے مقابلہ میں 2019-20ء کے دوران ایف ڈی آئی میں 1.14 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایس بی پی کے مطابق کووڈ۔19 کی عالمی وبا اور عالمی اقتصادی سست روی کے باوجود گزشتہ مالی سال میں ترسیلات زر کی وصولی میں 55 کروڑ ڈالر کے اضافہ سے جولائی تا مئی 2019-20ء کے دوران ترسیلات کا حجم 20.65 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا مئی 2018-19ء کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 20.1 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے گئے تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ