ایف پی سی سی آئی کا 700 میگا واٹ بجلی کے آزاد پٹن ہائیڈل پاور پروجیکٹ کی تعمیر کیلئے پاک چین معاہدے کا خیرمقدم

کالاباغ ڈیم قومی معیشت کے لئے سب سے موزوں منصوبہ ہے ، جلد تعمیر شروع کی جائے ‘ صدر میاں انجم نثار

بدھ 8 جولائی 2020 18:40

ایف پی سی سی آئی کا 700 میگا واٹ بجلی کے آزاد پٹن ہائیڈل پاور پروجیکٹ کی تعمیر کیلئے پاک چین معاہدے کا خیرمقدم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں انجم نثار نے سی پیک منصوبے میں شامل 700 میگا واٹ بجلی کے آزاد پٹن ہائیڈل پاور پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے پاک چین معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ حکومت مزید ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کو اس منصوبے کا حصہ بنائے، ملک مہنگے اور ماحول دشمن ایندھن پر انحصار کرنے والے منصوبوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کو امید ہے کہ دریائے جہلم پر واقع یہ منصوبہ 2026 میں اپنے مقررہ وقت کے اندر مکمل ہوجائے گا اور ملک کے کئی دیگر ہائیڈرو پاور منصوبوں کی طرح اس میں تاخیر نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ عام عوام اور کاروباری برادری کے لئے خصوصی طورایک خوشخبری ہے کیونکہ نیا منصوبہ ملک کو سستی اور گرین انرجی کی طرف گامزن کرنے کے قابل بنائے گا، جس سے مقامی ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے علاوہ 1.5 بلین ڈالر کی مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری کے مواقعے پیدا ہو گئے۔

(جاری ہے)

میاں انجم نثار نے کہا کہ ملک میں پانی کے ذخیرے تیار کرکے پانی دستیاب ہوجائے تو زیادہ سے زیادہ 20 ملین ایکڑ بنجر اراضی کو قابل کاشت بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کالاباغ ڈیم کی جلد تعمیر بھی کی جائے جو قومی معیشت کے لئے سب سے موزوں منصوبہ ہے کیونکہ اس سے سستی اور کافی بجلی پیدا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز پانی، خوراک اور توانائی کے تحفظ کے لئے قومی واٹر پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کو کسی بھی قیمت پر نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ پانی کی قلت ہو رہی ہے۔ کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرنے والے زمینی حقائق سے لاعلم ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ