ریفنڈ ادائیگی کے بغیر پیداوار اور برآمدات میں اضافہ خود فریبی ہے،میاں زاہد حسین

جا وید غنی کا چیئر مین ایف بی آر کی حیثیت سے تقرر خوش آئند ہے ،مستقل کیا جائے ،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

بدھ 8 جولائی 2020 18:45

ریفنڈ ادائیگی کے بغیر پیداوار اور برآمدات میں اضافہ خود فریبی ہے،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ، ایف پی سی سی آئی میں بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سازگار کاروباری ماحول اور ریفنڈ زکی فوری ادائیگیوں کے بغیر پیداوار اور برآمدات میں اضافہ خود فریبی ہے۔

کاروباری برادری موجودہ حالات میں توانائی کی بڑھتی قیمتوں ،وائرس کی تباہ کاریوں اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈیمانڈ شاک سے پہلے ہی بہت پریشان ہیں اور ان حالات میں ریفنڈز روکنا انھیں دیوالیہ کرنے کے مترادف ہے۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ برآمدات اور صنعتی روزگار فراہم کرنے والا شعبہ ٹیکسٹائل سمیت تمام برآمدی شعبے مالی دبائو میں ہیں جس کا حل نکالنا ضروری ہے ورنہ شرح سود میں کمی اور دیگر اقدامات کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا جبکہ صنعتی یونٹ بند ہونے سے بے روزگاری میں اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ برآمدکنندگان عرصہ دراز سے زیرو ریٹنگ یا ریفنڈز کی فوری ادائیگیوں کا مطالبہ کر رہے ہیں مگر حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ۔حکومتی وزراء اور ایف بی آر نے کئی بار 72 گھنٹوں کے اندر اندر ریفنڈز ادائیگیوں کی یقین دہانیاں کروائی ہیں مگر ان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا اورفاسٹر کے نام سے متعارف کروایا گیا ریفنڈ کا خود کار نظام خراب ہوئے ایک مہینے سے زیادہ گزر گیا ہے جس پر برآمدکنندگان کی مالی حالت کمزور ہو گئی ہے اور انکے لئے آرڈرز کی تکمیل مشکل ہو گئی ہے۔

جو برآمدکنندگان اپنی ساکھ برقرار رکھنا چاہتے ہیں یا دیگر ممالک کے درآمد کنندگان کے جرمانے سے بچنا چاہتے ہیں وہ مارکیٹ سے مہنگا قرضہ لینے پر مجبور ہیں جس سے انھیں منافع کے بجائے گھاٹا ہو رہا ہے۔ریفنڈز کے ایسے نظام کا کوئی فائدہ نہیںجو بار بار خراب ہو جائے یا کر دیا جائے اس لئے کوئی نیا اور فعال سسٹم روشناس کروایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ملکی برآمدکنندگان کی حالت زار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اس لئے ان حالات میں غیر ملکیوں کی جانب سے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کا امکان نا ہونے کے برابر ہے۔

میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ جا وید غنی کا چیئر مین ایف بی آر کی حیثیت سے تقرر خوش آئند ہے۔ جا وید غنی ایک سینئر ،تجربہ کار اور دیانتدار آفیسر ہیں۔بز نس کمیونٹی ان کے تقرر کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔اگر جا وید غنی کو کام کرنے دیا گیا تو وہ اپنی پیشہ ورانہ قا بلیت سے ایف بی آر کو ایک نئی جہت دینے کی صلا حیت رکھتے ہیںجس سے ریو نیو میں اضا فہ ہوگا اور بز نس کمیونٹی کے مسائل حل ہو سکیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا