پاک قطر تکافل کاڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کرنے کا فیصلہ

بدھ 8 جولائی 2020 19:03

پاک قطر تکافل کاڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کرنے کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) پاکستان کے سب سے بڑے تکافل گروپ پاک قطر تکافل گروپ نے کرونا وائرس کی صورتِ حال کے پیشِ نظر اپنے معزز ممبران اور صارفین کو بہترین سہولیات جاری رکھنے کیلئے ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم پیرانی نے کہاکہ صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح رہی ہے اور مستقبل میں بھی کووِڈ 19کے موجود رہنے کی وجہ سے ہمیں یقین ہے کہ صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کیلئے ڈیجیٹل کی طرف جانا ہی بہترین ممکنہ طریقہ ہے۔

کووِڈ 19کے فرنٹ لائن ہیروز کیلئے ہماری حالیہ خصوصی تکافل کوریج بھی اسی اقدام کا حصہ تھی۔

(جاری ہے)

پاک قطر فیملی تکافل اپنی فیملی صحت پراڈکٹ کے ذریعے کورونا وائرس کی کوریج کیلئے اولین پیش کرنے والی کمپنیوں میں سے ہے۔ تاہم دنیابھر میں تکافل آپریٹرز / انشورنس کمپنیوں کیلئے سماجی فاصلوں کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کریں گے۔

عظیم پیرانی نے کہاکہ کورونا وائرس (COVID-19)کے بحران سے ڈسٹری بیوشن چینلز کی ڈیجیٹلائزیشن میں تیزی لانے کا امکان ہے تاکہ ڈسٹری بیوشن ٹیمیں ملاقاتوں کے بجائے ڈیجیٹل طورپر زیادہ سے زیادہ کاروبار کرسکیں اور اس سے ڈائریکٹ سیلز کی نئی لائنیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہاکہ میری رائے میں چیلنجنگ ماحول کی وجہ سے متعدد رجحانات اور مسائل پہلے ہی سے واضح ہورہے ہیں۔

عظیم پیرانی نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے تکافل کمپنیاں اپنے آپریشنز اور سیلز کو زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے چلانے کیلئے تیاری کررہی ہیں۔ ہمیں اپنے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آن لائن ٹریننگ کے ذریعے اس نئی پیدا ہوتی ہوئی صورتحال کیلئے اپنے آپ کو مکمل تیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی تکافل انڈسٹری نے اپنے آپ میں جدت پیدا کرکے خود کو ذمہ داراور کاروباری ادارے ثابت کیا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ انڈسٹری دوبارہ بھی ایسا ہی کرے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی