ایف پی سی سی آئی کے صدرکی6 ماہ کی کارکردگی مایوس کن ہے،احمد جواد

جمعرات 9 جولائی 2020 18:49

ایف پی سی سی آئی کے صدرکی6 ماہ کی کارکردگی مایوس کن ہے،احمد جواد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) ایف پی سی سی آئی کے برسر اقتدار بزنس مین پینل کے سیکرٹری جنرل (فیڈرل) چوہدری احمد جواد نے کہا ہے کہ وفاقی چیمبر کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ۔کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لئے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے جس پر تشویش ہے۔چند لوگوں کے اشارے پر ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنا بزنس مین پینل کے منشور کا حصہ نہیں تھا اور اس معاملے کو ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایجنڈے میں لے جانے کی مزمت کرتے ہیں۔

احمد جواد نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ کراچی پاکستان کی اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہے اور کاروباری برادری کی اکثریت وہیں مقیم ہیاس لئے ایف پی سی سی آئی کا ہیڈ آفس کراچی میں ہی ہونا چائیے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بزنس مین پینل کی کچن کیبنٹ خاموشی سے یو بی جی سے الحاق کی کوشش کر رہی ہے جو ان ووٹروں کی توہین ہے جنھوں نے تبدیلی کے نام پر بزنس مین پینل کو ووٹ دیا۔

انھوں نے کہا کہ بزنس مین پینل نے کامیابی کے لئے تبدیلی لانے کا وعدہ کیا تھا مگر کچھ نہیں بدلا بلکہ معاملات خرابی کی طرف جا رہے ہیں۔ احمد جواد نے مزید کہا کہ انجم نثار کو صدر بنے ہوئے چھ ماہ ہو گئے ہیں مگر ابھی تک وہ تاجروں اور صنعتکاروں کے لئے اس طرح سے آواز نہیں اٹھا رہے ہیں جیسا کہ توقع تھی بلکہ اب تو سارے گروپ کو اندھیرے میں رکھ کر یو بی جی سے اتحاد کی خفیہ کوششیں بھی شروع کر دی گئی ہیں ۔

ذاتی مفادات کے لئے یو بی جی سے اتحاد کی کوشش غیر جمہوری اور غیر فطری عمل ہے جو بزنس مین پینل کے وژن کی خلاف ورزی اور ووٹروں واورورکروںکی توہین ہے کیونکہ بزنس کمیوٹی نے آپ کو تبدیلی کے نام پر ووٹ دیا تھا اور ووٹروں کو بڑی توقعات تھیں۔ اتحادکے لئے بنائی گئی بزنس مین پینل کی کمیٹی اقرباء پروری کی بدترین مثال ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ