سیمنٹ کی برآمدات میں 124 فیصد ،مقامی فروخت میں 19 فیصد اضافہ

جمعرات 9 جولائی 2020 19:56

سیمنٹ کی برآمدات میں 124 فیصد ،مقامی فروخت میں 19 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) سیمنٹ کی برآمدات میں 124 فیصد اضافہ جبکہ جون 2020ئ کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم ای) کی رپورٹ کے مطابق جون 2020ئ کے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت 4.623 ملین ٹن تک بڑھ گئی جبکہ جون 2019ئ کے دوران فروخت کا حجم 3.557 ملین ٹن رہا تھا۔

اس طرح جون 2019ئ کے مقابلہ میں جون 2020ئ کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 1.065 ملین ٹن یعنی 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جاتی رہی ہے تاہم جون کے دوران فروخت میں خوشگوار اضافہ ہوا ہے۔ اے پی سی ایم اے کے مطابق جون 2020ئ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 124 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس دوران برآمدات کا حجم 0.787 ملین ٹن تک برھ گیا جبکہ جون 2019ئ میں 0.351 ملین ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اے پی سی ایم اے کے ترجمان نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ جون 2020ئ کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ سے توقع ہے کہ حکومت کی جانب سے تعمیرات کے شعبہ کو فراہم کئے گئے پیکج کے نتیجہ میں رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 2 فیصد اضافہ سے فروخت کا حجم 47.81 ملین ٹن رہا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران گزشتہ 6 سال کے مقابلہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں ایک فیصد کی کمی سے فروخت 39.96 ملین ٹن رہی ہے جبکہ دوران سال برا?مدات 20 فیصد اضافہ سے 7 ملین ٹن تک پہنچ گئیں۔ اس طرح دوران سال سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل