لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور بہاولپور چیمبر کا صنعت و تجارت کی ترقی کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہفتہ 11 جولائی 2020 18:55

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور بہاولپور چیمبر کا صنعت و تجارت کی ترقی  کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2020ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور بہاولپور چیمبر نے صنعت و تجارت کی ترقی اور تاجر برادری کے لئے مل کر کام کا فیصلہ اور ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ اور اور بہاولپور چیمبر کے صدر جاوید اقبال چودھری نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جبکہ لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد، بہاولپور چیمبر کے سینئر نائب صدر احمد بلال، سیکریٹری جنرل عبیر حیدر اور لاہور چیمبر کے سیکریٹری جنرل شاہد خلیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دونوں چیمبرز کے عہدیداروں نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ دونوں چیمبر مل کر باہمی دلچسپی والے مسائل پر مشترکہ حکمت عملی تشکیل دیں گے،تجارت سے متعلق تمام معلومات ، اشیاء کی مسابقت میں اضافے اور کاروباری لاگت میں کمی جیسی تمام معلومات کا تبادلہ کریںگے اور ملک کی معاشی ترقی کے لئے تجاویز تیار کرنے میں ایک دوسرے سے تعاون کو فروغ دیں گے۔

(جاری ہے)

صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ دونوں چیمبر کے مابین ہم آہنگی تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مددگار ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ کی طاقت مل کر کام کرنے میں ہے تاہم دونوں شہروں کی تاجر برادری کو معاشی مسائل اور چیلنجز کا سامنا کرنے میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کو خصوصی سہولیات دے کیونکہ وہ قیمتی زرمبادلہ بھجواکر ملک کے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی بیرون ملک سے ترسیلات کی آمد میں اضافے کا سبب بنے گی۔

صدر بہاولپور چیمبر جاوید اقبال چودھری اور سینئر نائب صدر احمد بلال نے کہا کہ بہاولپور اور لاہور چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے دونوں شہروں کی تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں آسانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی برآمدات میں اضافہ کرنے کی بے حد ضرورت ہے ، برآمدی پیداوار والی صنعتوں کے مسائل کے مسائل کو سب سے پہلے حل کیا جا نا چاہیے۔

Browse Latest Business News in Urdu

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..