ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا لاہور چیمبر کے ممبران کے لیے مزید سہولیات کا اجراء

منگل 14 جولائی 2020 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کوششوں کی بدولت ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور چیمبر کے ممبران کے لیے مزید سہولیات کا اجراء کردیا ہے۔ اب ممبران لاہور چیمبر میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے سہولیاتی مرکزکے ذریعے ای پیمنٹس کر اور پراپرٹی ٹیکس پر پندرہ فیصد جبکہ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس پر پچیس فیصد رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید برآں، لاہور چیمبر میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وجیہہ اللہ کنڈی اور لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ و نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد کے مابین ملاقات میں ممبران کے لیے سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مسعود الحق، لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی اراکین فیاض حیدر اور حارث عتیق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وجیہہ اللہ کنڈی نے اس موقع پر بتایا کہ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول ٹیکسوں و ڈیوٹیوں کی وصولی سمیت دیگر بہت سی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو سہولیات مہیا کرنا اور ان کی اعتماد سازی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں ٹیکس دہندگان کو ریلیف دینے کے لیے بہت سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوںنے ایک تفصیلی پریذنٹیشن بھی دی۔ لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ لاہور چیمبر میں قائم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے سہولیاتی مرکز کے ذریعے ای پیمنٹس اور پراپرٹی ٹیکس پر پندرہ جبکہ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس پر پچیس فیصد رعایت ممبران کے لیے بہت بڑا ریلیف ہے۔ انہوں نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیرہ سو سی سی کی گاڑیوں کے لیے لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس متعارف کرایا جائے جبکہ پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں وہیکل ٹیکسز کی شرح میں فرق ہے جس کی وجہ سے لوگ اسلام آباد یا دیگر علاقوں سے گاڑیاں رجسٹرڈ کرواتے ہیں، اس کے پیش نظر ٹیکسز ایک ہی شرح سے نافذ کیے جائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..