زرعی یونیورسٹی ملکی زراعت کو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جامع پالیسی مرتب کرے گی

منگل 14 جولائی 2020 23:00

فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) :زرعی یونیورسٹی فیصل آباد2047ء میں قیام پاکستان کے ایک سو سال مکمل ہونے کے تناظر میں ملکی زراعت کو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ کرنے کیساتھ ساتھ اسے منافع بخش انڈسٹری کے طو رپر رواج دینے کیلئے حکومت کیلئے جامع پالیسی مرتب کرے گی تاکہ پیداوار میں اضافہ سے غربت میں کمی کے ساتھ ساتھ 27سال بعد آبادی کی غذائی ضروریات پوری کرنے سمیت زمین‘ پانی اور ماحولیات کو آئندہ آنیوالی نسلوں کیلئے محفوظ کیا جا سکے۔

اس حوالے سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف(ہلال امتیاز) کی زیرصدات پاک ایگری وژن 2047ء کی تیاری کیلئے ابتدائی اجلاس منعقد ہوا جس میں زرعی شعبہ میں اب تک کی کامیابیوں ‘ چیلنجز اور اہداف کے تناظر میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے دو سابق وائس چانسلرزپروفیسرڈاکٹر ریاض حسین قریشی ‘ ڈاکٹر بشیر احمد ‘ یونیورسٹی آف ویٹرنری و اینیمل سائنسز لاہور کے سابق وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد نواز کی موجودگی میں کلیہ جات کے ڈینز ‘ ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر‘ ڈائریکٹر پلاننگ و ڈویلپمنٹ عرفان عباس ‘ ماہرزرعی معیشت پروفیسرڈاکٹر محمد اشفاق اور رجسٹرار عمر سعید قادری نے پالیسی دستاویزکے ابتدائی نقاط پر سیر حاصل بحث کے بعد اس بات پر زور دیا کہ ہمیں پاک چین اقتصادی راہداری اور ایگروایکولاجیکل زونز کی ترتیب کو پیش نظررکھتے ہوئے پانچ کراپس کے دائرہ سے باہرنکل کر ہائی ویلیو کراپس کی طرف جانا ہوگا تاکہ زراعت کیلئے قدرتی وسائل کا نہ صرف بہتر اور منافع بخش استعمال کیا جاسکے بلکہ اسے آئندہ آنیوالی نسلوں کیلئے بھی محفوظ کرنے کی راہ ہموار کی جا سکے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ خطے کے دوسرے ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں زرعی شرح نموکا صرف0.18فیصد ریسرچ و ڈویلپمنٹ پر خرچ کیا جا رہا ہے جسے بتدریج کم سے کم5فیصد تک بڑھایا جانا چاہئے تاکہ تحقیق کے نتیجہ میں پانی‘ زمین‘ بیج اور فرٹیلائزرکے ہر دانے اورقطرے کواستعمال میں لاکر فی ایکڑ پیداوارکو اتنا بڑھا لیا جائے جو مقامی ضرورت کے علاوہ برآمدبھی کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہرچندگزشتہ دہائیوں کے دوران کراپس اور لائیوسٹاک کی پیداوار جمود کا شکار ہے تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ اگر چھوٹے کسان کو اعلیٰ معیار کے زرعی مداخل کی فراہمی یقینی بنانے سمیت جانوروں کی مصنوعی نسل کشی اور جینیاتی بہتری عمل میں لائی جائے تو پیداوار کو یقینی طور پر بڑھایاجا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں پیدا ہونے والے پھلوں کی ISOسرٹیفکیشن کے مطابق اگر سمارٹ ویلیو ایڈیشن ممکن بنالی جائے تو یہ ایک غیرمعمولی کامیابی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک ایگری ویژن 2047ء کی تیاری کا مقصد اپنی کامیابیابیوں‘ کمزوریوں ‘ امکانات اور خدشات کا عمیق جائزہ لیتے ہوئے ایسے روڈ میپ کی نشاندہی کرنا ہے جس پر عملدرآمد سے پاکستانی زراعت کو ایک منافع بخش انڈسٹری بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر تحفظات کا اظہار کیا کہ بیشتر سیڈ کمپنیاں کسانوں کو اعلیٰ کوالٹی کے بیج کی قیمت میں غیرمعیاری بیج فروخت کرکے نہ صرف لوٹ رہی ہیں بلکہ ہر سال نئے نام کے ساتھ لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیںجن کا محاسبہ کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی جلد ہی تمام بڑی کراپس کا کوالٹی سیڈ کسانوں کو فراہم کرے گی جس سے پیداوار میں کم سے کم 20فیصد اضافہ ہونے سے اس کی آمدن میں بڑھوتری ممکن ہوگی۔ انہوں نے نئے پالیسی ڈاکومنٹ کی تیاری کیلئے سابق وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ریاض حسین قریشی کو مدیر‘ ڈاکٹر بشیر احمد معاون مدیرمقرر کرتے ہوئے ڈینز و ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ ابتدائی ڈرافٹ کا تمام پہلوئوں سے جائزہ لیتے ہوئے مختصر‘درمیانے اور طویل المدت اہداف کی روشنی میں قابل عمل روڈ میپ ترتیب دیں تاکہ مستقبل کی ضروریات و چیلنجز سے ہم آہنگ ایک جامع دستاویز سامنے لائی جا سکے ۔

سابق وائس چانسلرڈاکٹر ریاض حسین قریشی نے بتایاکہ چین میں عام کاشتکار ایک ایکڑسے بھی کم رقبے کا مالک ہے لیکن چینی حکومت کی طرف سے ترتیب دی گئی حکمت عملی پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے سے وہ خوشحال زندگی گزار رہا ہے لہٰذا وہ سمجھتے ہیں کہ اس حوالے سے منظور کئے گئے قوانین پر عملدرآمد پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے ماہرین معیشت پر زور دیا کہ چھوٹے کسان کیلئے ایسا زرعی ماڈل سامنے لائیں جس پر عمل کرکے وہ دلجمعی سے کاشتکاری کو نئی نسل تک لیجا سکے۔

اجلاس میں ڈین ایگریکلچرڈاکٹر محمد اسلم خاں‘ ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر سرفراز حسن‘ ڈین انجینئرنگ ڈاکٹر اللہ بخش‘ ڈین ویٹرنری سائنس ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی‘ ڈین اُمور حیوانات ڈاکٹر اسلم مرزا اور ڈین فوڈ سائنس ڈاکٹر مسعود صادق بٹ بھی شریک تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات