پاک افغان حکومتیں کسٹمز ڈیوٹیز اور ٹیرف پر نظرثانی کرکے کمی لائی لائیں ،مقصود انور

بارڈرز کے دونوں اطراف میں بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں ۔ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ 2011 ء کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان کے تاجروں ‘ ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کے تحفظات کو دورکئے جائیں اور نئے معاہدہ تشکیل دیا جائے،صدر سرحدچیمبر

منگل 14 جولائی 2020 23:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کسٹمز ڈیوٹیز اور ٹیرف پر نظرثانی کرکے کمی لائی لائیں ۔ بارڈرز کے دونوں اطراف میں بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں ۔

پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ 2011 ء کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان کے تاجروں ‘ ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کے تحفظات کو دورکئے جائیں اور نئے معاہدہ تشکیل دیا جائے۔ دونوں ہمسایہ ممالک دیگر معاملات کو ایک طرف رکھ کر باہمی تجارت ‘ ٹرانزٹ ٹریڈ کے فروغ کے لئے مشترکہ اقدامات اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل نجیب اللہ احمد زئی کے دورہ سرحد چیمبر کے دوران ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر شاہد حسین ‘ نائب صدر عبدالجلیل ‘ سابق صدور زاہداللہ شنواری ‘فیض محمد فیضی ‘ سابق سینئر نائب صدر ضیاء الحق سرحدی ‘ سابق نائب صدر شجاع محمد ‘ عابد اللہ خان یوسفزئی ‘ افغان کمرشل اتاشی فواد آرش‘ ممبر افغان کمرشل اتاشی حمید فاضل خیل ‘ فسٹ سیکرٹری افغان قونصلیٹ پشاور غلام حبیب ‘ پروٹوکول آفیسر جوری ‘ ایگزیکٹو کمیٹی ممبران محمد نعیم بٹ ‘ آفتاب اقبال ‘ مجیب الرحمان ‘ احسان اللہ ‘ غلام بلال جاوید ‘ شمس الرحیم اورصدر گل ‘ راشد اقبال صدیقی ‘ کوہاٹ انڈسٹریل سٹیٹ ایسوسی ایشن کے صدر عارف وحید اعوان ‘ صنعت کار ‘ ایکسپورٹرز اور امپورٹرز اجلاس کے دوران موجود تھے ۔

سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یکساں مذہب ‘ زبان اور ثقافت کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی اور مضبوط رشتہ قائم ہے تاہم دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین باہمی تجارت نہ ہونے کے برابر ہے جس کو بڑھانے کے لئے پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کو مشترکہ اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ہمسایہ ممالک دیگر معاملات کو ایک طرف رکھ کر باہمی تجارت کے حجم کو بڑھانے کے لئے مشترکہ کوشش کریں اور پاک افغان بزنس کمیونٹی کوسہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کی بندرگاہ پر 100 فیصد پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ایکسپورٹ کنٹینرز / ٹرکوں کی سکینگ آپٹا معاہدہ 2011 ء کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کے تحت صرف 20 فیصد سکینگ کی اجازت دی گئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک افغان باہمی تجارت کا حجم 2.5 ارب ڈالر سے کم ہوکر ایک ارب ڈالر تک آچکا ہے جس کو بڑھانے کے لئے دونوں حکومتوں کو پیچیدہ قوانین کا خاتمہ ‘ پالیسیوں میں نرمی لانے کے ساتھ ساتھ کسٹمز ڈیوٹیز اور ٹیرف میں کمی لانا ہوگی ۔ افغان قونصل جنرل نجیب اللہ نے سرحد چیمبر اور بزنس کمیونٹی کو یقین دلایا ہے کہ افغان حکومت ایکسپورٹرز اور امپورٹرز سے مسائل کے فوری حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے۔

انہوںنے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ دیرپا تجارتی ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کا خواہاں ہے ۔ ان کا ملک سیاست کو کبھی بھی تجارت کے ساتھ نہیں جوڑے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ہمسایہ ممالک ایک مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے پاک افغان بزنس کمیونٹی کے مشکلات کو حل کئے جائیں ۔ انہوں نے افغان حکومت پاکستان ایکسپورٹرز ‘ امپورٹرز کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حوالے سے آئندہ ماہ طورخم بارڈرز پر اجلاس منعقد کیا جائے۔ انہوں نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت کے حجم کے بتدریج کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سرحد چیمبرکے سابق صدور زاہداللہ شنواری ‘ فیض محمد فیضی ‘ سابق سینئر نائب صدر ضیاء الحق سرحدی ‘ ایگزیکٹو ممبران نعیم بٹ ‘ آفتاب اقبال ‘ مجیب الرحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں میں کسٹمز ڈیوٹیز اور ٹیرف میں کمی لانے کے ساتھ پیچیدہ قوانین اورپالیسیوں کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے ۔ زاہداللہ شنواری نے تجویز پیش کی کہ کہ سنٹرل کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ پاک افغان بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ غلام خان ‘ خرلاچی اور انگور اڈہ کے سرحدوں کے ذریعے تجارت کی بحالی خوش آئند اقدام ہے لیکن ان بارڈرز پر ری فنڈز اور ری بیٹ جیسی سہولیات نہ ہونے کے باعث حکومتی اقدام سودمند ثابت نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ پر نظرثانی کا مطالبہ کیا اور بارڈرز کے دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کے خدشات اور تحفظات کو دور کرکے نیا معاہدہ تشکیل دینے پر زور دیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات