پاکستان اسٹاک ایکسچینج اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل

حماد نذیر کہر صدر ، محمد منیر خانانی نائب صدر ، محمد عال جنرل سیکرٹری منتخب

پاکستان اسٹاک ایکسچینج اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2020ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2020-21 میں حماد نذیرکہر صدر، محمد منیر خانانی نائب صدر، محمد عادل غفار جنرل سیکریٹری، فواد یوسف جوائنٹ سیکریٹری، کاظم سلطان دتو خزانچی منتخب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمشنر عثمان سلیم کاسمانی کے اعلامیے کے مطابق منیجنگ کمیٹی کی نشستوں پر امین یوسف بالاگام والا، عبدالصمد سلیم، غلام مجتبیٰ سکروالا، محمد زاہد علی حبیب اور نعمان عبدالمجید آدم کامیاب قرار پائے۔ ایسوسی ایشن کے اجلاس عام میں سالانہ حسابات کی منظوری بھی دے دی گئی۔#

Your Thoughts and Comments