پاک قطرتکافل گروپ اور آئی بی اے سیف کا مشترکہ --"انڈراسٹینڈنگ تکافل" سیمینار

پاک قطرتکافل گروپ اور آئی بی اے سیف کا مشترکہ --"انڈراسٹینڈنگ تکافل" ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2020ء)پاک قطرتکافل گروپ نے آئی بی اے سیف (سینٹر فار ایکسلنس ان اسلامکفنانس) کے اشتراک سے --"انڈراسٹینڈنگ تکافل" کے عنوان سے ایک ویبنار سیشن کا انعقاد کیا۔ پاک قطر تکافل گروپ کے شریعہ بورڈ کے چیئرمین مفتی حسان کلیم اور پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیٹو آفیسر عظیم پیرانی اس آن لائن سیشن کے اہم اسپیکرز تھے۔

اس موقع پر مفتی حسان کلیم نے تکافل کے تصور ( ارتقائ)، روزمرہ کی زندگی میں تکافل کی ضرورت اور اہمیت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے شرکاء کو تکافل، ری تکافل کے میکانزم اور یہ معاشرے میں کس طرح اپنا حصہ شامل کرتا ہے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔مفتی حسان کلیم نے روائتی انشورنس کے مقابلے میں وقف پول کی اہمیت پر زور دیااور بتایاکہ مالی نقصان کی صورت میں ممبران کو یہ کس طرح فائدہ فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ اسلامی بینکوں کے مقابلے میں تکافل کمپنیاں ابتدائی مرحلے میں ہیں اور تکافل آپریٹرز کو نہ صرف انفرادی بلکہ کارپوریٹ سیکٹر کیلئے زیادہ سے زیادہ مسابقتی مصنوعات پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا خیال تھا کہ ابتداہی سے اسلامی بینکاری کو تکافل کے مقابلے میں زیادہ فوقیت دی جارہی ہے۔ مالیاتی خواندگی ایک ایسا عنصر ہے جسے عوام میں پھیلانے کی ضرورت ہے اور آئی بی اے سیف اس میں مثبت کردار ادا کررہا ہے۔

اس موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم پیرانی نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ اکثرخطرات کو تکافل کے ذریعے کور کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم مالیاتی نقصانات کے ضمن میں بنیادی ضروریات کو تحفظ فراہم کررہے ہیںاور ہم نے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مصنوعات تیار کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے معاشرے میںمالیاتی خواندگی کا بنیادی عنصر غائب ہے اور ہمیں اس کو فروغ دینا ہوگا۔ عظیم پیرانی نے رسک مینجمنٹ کی تعلیم میں اہم کردار اداکرنے پر آئی بی اے سیف کی کاوشوں کو سراہا۔#

Your Thoughts and Comments