انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں65پیسے، اوپن مارکیٹ میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

بدھ 29 جولائی 2020 21:52

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں65پیسے، اوپن مارکیٹ میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2020ء) انٹر بینک میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں65پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں65پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.35روپے سے بڑھ کر167روپے اور قیمت فروخٹ166.55روپے سے بڑھ کر167.20روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید166.20روپے سے بڑھ کر166.70روپے اور قیمت فروخت166.60روپے سے بڑھ کر167.20روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کی کمی ہوئی جس سے یوروکی قیمت خرید192.50روپے اور قیمت فروخت 194.50روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211.00روپے سے بڑھ کر213روپے اور قیمت فروخت213روپے سے بڑھ کر215روپے ہوگئی۔

Browse Latest Business News in Urdu