پاک قطر تکافل گروپ اورآئی بی اے سیف کا تکافل کے بارے میں ویبینار کا انعقاد

بدھ 29 جولائی 2020 22:13

کراچی۔29 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) پاک قطرتکافل گروپ نے آئی بی اے سیف (سینٹر فار ایکسلنس ان اسلامک فنانس) کے اشتراک سے --’’انڈراسٹینڈنگ تکافل‘‘ کے عنوان سے ایک ویبینار سیشن کا انعقاد کیا۔ پاک قطر تکافل گروپ کے شریعہ بورڈ کے چیئرمین مفتی حسان کلیم اور پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیٹو آفیسر عظیم پیرانی اس آن لائن سیشن کے اہم اسپیکرز تھے۔

اس موقع پر مفتی حسان کلیم نے تکافل کے تصور ( ارتقائ)، روزمرہ کی زندگی میں تکافل کی ضرورت اور اہمیت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے شرکاء کو تکافل، ری تکافل کے میکانزم اور یہ معاشرے میں کس طرح اپنا حصہ شامل کرتا ہے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔مفتی حسان کلیم نے روائتی انشورنس کے مقابلے میں وقف پول کی اہمیت پر زور دیااور بتایاکہ مالی نقصان کی صورت میں ممبران کو یہ کس طرح فائدہ فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ اسلامی بینکوں کے مقابلے میں تکافل کمپنیاں ابتدائی مرحلے میں ہیں اور تکافل آپریٹرز کو نہ صرف انفرادی بلکہ کارپوریٹ سیکٹر کیلئے زیادہ سے زیادہ مسابقتی مصنوعات پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا خیال تھا کہ ابتداہی سے اسلامی بینکاری کو تکافل کے مقابلے میں زیادہ فوقیت دی جارہی ہے۔ مالیاتی خواندگی ایک ایسا عنصر ہے جسے عوام میں پھیلانے کی ضرورت ہے اور آئی بی اے سیف اس میں مثبت کردار ادا کررہا ہے۔

پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم پیرانی نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ اکثرخطرات کو تکافل کے ذریعے کور کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم مالیاتی نقصانات کے ضمن میں بنیادی ضروریات کو تحفظ فراہم کررہے ہیںاور ہم نے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مصنوعات تیار کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے معاشرے میںمالیاتی خواندگی کا بنیادی عنصر غائب ہے اور ہمیں اس کو فروغ دینا ہوگا۔ عظیم پیرانی نے رسک مینجمنٹ کی تعلیم میں اہم کردار اداکرنے پر آئی بی اے سیف کی کائوشوں کو سراہا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد