عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط ، ظلم و جبر کا سختی سے نوٹس لے، لاہور چیمبر

بدھ 5 اگست 2020 17:09

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط ، ظلم و جبر کا سختی سے نوٹس لے، لاہور چیمبر
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، تاجر برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی شدید ترین مذمت کرتی ہے، حکومت کو یہ معاملہ عالمی فورمز پر اٹھانے کے لیے مزید موثر اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر میں معصوم لوگوں کی ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی کے معاملے پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے ، بھارتی فورسز کی بربریت کی وجہ سے پورے خطے میں بے چینی پھیل رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کشمیر کے معاملے پر عالمی برادری کے کردار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ فوری طور پر اس معاملے میں مداخلت کرے اور کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق حل کرائے ، اگر فوری طور پرایسا نہ کیا گیا تو کوئی بدترین انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بے گناہ معصوم لوگوں کی ہلاکت کسی طرح بھی قابل قبول نہیں، پاکستان کی کاروباری برادری اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی غیرذمہ داری خطے میں امن کو نقصان پہنچارہی ہے۔ انہوں نے کہ کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازعہ ہے جس نے نہ صرف خطے میں تناؤ کو جنم دیا ہے بلکہ یہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اب کشمیر میں انسانی حقوق کی مزید پامالی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت پر زور ڈالے کہ وہ کشمیری عوام کو آزادی کے بنیادی حق سے محروم نہ کرے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ پاکستانی تاجر برادری کشمیری بہن بھائیوں کو بھرپور سپورٹ کرتی ہے اور ان کے حقوق کی پامالی کے خلاف ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھاتی رہے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل