آلودگی پر قابو پانے کیلئے دیر پا اور پائیدار حکمت عملی اپنانے کی اشد ضرورت ہے،صدرسرحدچیمبر

جمعرات 6 اگست 2020 18:43

آلودگی پر قابو پانے کیلئے دیر پا اور پائیدار حکمت عملی اپنانے کی اشد ضرورت ہے،صدرسرحدچیمبر
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی ایک بہت بڑا چیلنج ہے جس کی بنیادی وجہ کوڑا کرکٹ کو باقاعدہ جگہ‘ اٹھانے تلف کرنے کے نظام کا فقدان سمیت شعور کی کمی اور دیگر متعدد عوامل شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے دیر پا اور پائیدار حکمت عملی اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ورلڈ وائیڈ فنڈ (WWF) کے نمائندوں مریم ارشد اور فرح رشید سے سرحد چیمبر میں ملاقات کے دوران کیا۔اس مو قع پر سر حد چیمبر کے سینئر نا ئب صدر شا ہد حسین، نا ئب صدر عبدالجلیل جان، چیمبر سیکر ٹری جنر ل سجا د عزیز اور دیگر بھی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے کہاکہ حکومتی متعلقہ اداروں کی جانب سے کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کے نظام کی عدم موجودگی‘ باقاعدہ ڈمپنگ سائٹ اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے حوالے سے ناکافی اقدامات کی وجہ سے ماحول کو آلودہ کرنے میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سالڈ اور انڈسٹریل ویسٹ کو قابل تجدید بنانے کے لئے ایک جامہ حکمت عملی اور پالیسی ترتیب دی جائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والے خطرات کو کم کیا جائے اور عالمی سطح پر کئے جانیوالے معاہدوں کے تحت مقررہ اہداف کو بھی حا صل کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سالڈ ویسٹ اور انڈسٹریل ویسٹ کو ری سائیکلنگ کے ذریعے بے شمار فوا ئد حاصل کئے جاسکتے ہیں جسے سالڈ ویسٹ کو انرجی کی پیداوار کے لئے متبادل ذرائع کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومتی متعلقہ اداروں کی جانب سے سالڈ ویسٹ اور انڈسٹریل ویسٹ کو تلف کرنے اور کوڑا کرکٹ کو باقاعدہ نظام کے ذریعے قابل تجدید بنانے کے لئے کئے جانیوالے اقدامات ناکافی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے ماحول اور صحت کے حوالے سے متعدد مسائل جنم لے رہے ہیں جس کا فوری تدارک اور روک تھام کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی متعلقہ ادارے کوڑا کرکٹ‘ سالڈ ویسٹ اور انڈسٹریل ویسٹ کو تلف کرنے کے لئے ایک باقاعدہ جگہ مخصوص کی جائے اور ایک مربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ذریعے ویسٹ کو قابل استعما ل بنا کر مختلف فوائد حاصل کئے جائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ  محمداورنگزیب ..

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ..

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..