امریکہ کواشیاء اورخدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 3.58 فیصد کی کمی

ہفتہ 8 اگست 2020 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) امریکہ کواشیاء اورخدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 3.58 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20ء میں امریکہ کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 3.897 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو مالی سال 2018-19ء کے مقابلے میں 3.58 فیصد کم ہے۔

مالی سال 2018-19ء میں امریکہ کو مجموعی پاکستانی برآمدات کاحجم 4.042 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جون 2020ء میں امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں کمی کاتناسب 2.01 فیصد رہا،جون 2020ء میں امریکہ کاپاکستانی برآمدات کاحجم 308.96 ملین ڈالررہا۔ جون 2019ء میں امریکاکو315.31 ملین ڈالرمالیت کی برآمدات ہوئی تھیں۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں امریکہ سے درآمدات میں 7.81 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔

(جاری ہے)

مالی سال 2019-20ء میں امریکہ سے درآمدات کاحجم 2.261 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو مالی سال 2018-19ء کے مقابلے میں زیادہ ہے، مالی سال 2018-19ء میں امریکہ سے درآمدات کاحجم 2.097 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق امریکہ سے فاضل تجارت کے حجم میں گزشتہ سال مجموعی طورپر15.87 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔گزشتہ مالی سال میں امریکہ کو فاضل تجات کا حجم 1.636 ارب ڈالررہا۔پیوستہ مالی سال میں امریکہ سے فاضل تجارت کاحجم 1.945 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد