بزنس کمیونٹی کے لیے نئے پیکیجز متعارف کرارہے ہیں،شیر خان

کرونا وائر س کی وجہ سے کئی ممالک میں فلائیٹ آپریشن متاثر ہوا ہے ، ڈسٹرکٹ منیجر پی آئی اے

ہفتہ 8 اگست 2020 15:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) پاکستان کی قومی ایئر لائن نے بزنس کمیونٹی کے لیے نئے پیکجز متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ منیجر پی آئی اے راولپنڈی شیر علی خان ترین نے کہاہے کہ پی آئی اے اندرون ملک اور بیرون ملک مسافروںکے لیے بہترین سروس فراہم کر رہی ہے ،کرونا وائر س کی وجہ سے کئی ممالک میں فلائیٹ آپریشن متاثر ہوا ہے ، بزنس کمیونٹی کے لیے نئے پیکیجز متعارف کرارہے ہیں، تاجربرادری سپورٹ کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک سے ملاقات میں کیا ۔صدر صبور ملک نے اس موقع پر کہاکہ تاجر برادری کو قومی ایئر لائن پی آئی اے پر فخر ہے۔ کارگو اور ٹریول کے لیے ہماری اولین ترجیح پی آئی اے ہے۔ صبور ملک نے کہا کہ چیمبر پہلے بھی وفود کے دوروں اور کارگو سامان کے لیے قومی ایئر لائن ہی استعمال کرتا رہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu