پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زبردست تیزی کا رجحان رہا

کے ایس ای100انڈیکس 700پوائنٹس کے اضافے سی40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

ہفتہ 8 اگست 2020 19:20

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زبردست تیزی کا رجحان رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 700پوائنٹس کے اضافے سی40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں بھی129ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب روپے سے تجاوز کر گیا کاروباری سرگرمیوں میںاضافے کی وجہ سے 53فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا اور3روز کی تیزی میں انڈیکس 1201.67پوائنٹس بڑھ گیا تاہم 2 روز کی مندی میں انڈیکس 430.42پوائنٹس لوز کر گیا تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ تیزی کی جانب گامزن رہی ۔اسٹاک مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق ملک میں کورونا کیسز میں تیزی کیساتھ کمی سے معیشت میں بہتری کی امید،گذشتہ چند ماہ میں قرضوں پر شرح سود میں نمایاں کمی سے مالیاتی لاگت کم ہونے جیسے عوامل ،انسٹی ٹیوشنز اور دیگر شعبوں کی منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری مارکیٹ میں تیزی کی وجوہات تصور کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں771.25پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 39258.44پوائنٹس سے بڑھ کر40029.69پوائنٹس ہو گیا اسی طرح227.02پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس1707.02پوائنٹس سے بڑھ کر17297.04پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس27559.26پوائنٹس سے بڑھ کر28042.92پوائنٹس پر جا پہنچا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںتیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب29 ارب68کروڑ10لاکھ59ہزار717روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 72کھرب94ارب27کروڑ60لاکھ91ہزار523روپے سے بڑھ کر 74کھرب23ارب95کروڑ71لاکھ51ہزار240روپے ہو گیا ۔

گذشہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس40467.09پوائنٹس کی بلند سطح کو چھوگیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس39258.44پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ24ارب روپے مالیت کی82کروڑ68لاکھ8ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم22ارب روپے مالیت کی50کروڑ19لاکھ45ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر5056کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سی1085کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،885میں کمی اور86کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے میپل لیف ،پاور سیمنٹ ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،پاک الیکٹرون ،فوجی سیمنٹ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،ڈی جی کے سیمنٹ ،بینک آف پنجاب ،پاک ریفائنری ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،عائشہ اسٹیل مل ،حیسکول پیٹرول،پاک انٹر نیشنل بلک اورورلڈ کال ٹیلی کام سر فہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی