پاکستان کا برامدی شعبہ بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر حریف ممالک سے بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے، شاہد رشید بٹ

اتوار 9 اگست 2020 12:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2020ء) تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کا برامدی شعبہ بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر حریف ممالک سے بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے جس کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔کرونا وائرس کی وجہ سے جہاںتمام ممالک کی پیداوار اور برامدات بری طرح متاثر ہوئی ہیںوہیں جولائی کے مہینے میں پاکستانی برامدات میں 5.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹیکسٹائل برامدات میں 14.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو ایک ریکارڈ ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان انکی ٹیم اور برامدکنندگان کو جاتا ہے جو مشکلات سے گھبراتے نہیں ہیں۔

شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ماہ بھارت کی برامدت میں 13.7 فیصد جبکہ بنگلہ دیش کی برامدات میں 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پاکستان کی برامدات بڑھ رہی ہیں جس کا کریڈٹ حکومت اور برامدی شعبہ کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اپریل کے مہینے میں پاکستانی برامدات میں 54 فیصد، مئی میں 35 فیصد اور جون میں 6 فیصد کمی آئی تھی مگر اب صورتحال بالکل بدل گئی ہے۔حکومت اس رجحان کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کرے تاکہ حالات معمول پر آنے پر برامدات میں مزید اضافہ کیا جا سکے کیونکہ دیگر ممالک شاید مغربی ممالک کو انکی ضروریات کے مطابق اشیاء فروخت نہ کر سکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل