انڈس موٹر ز کو گزشتہ مالی سال 5.1 ارب روپے منافع

منگل 11 اگست 2020 22:08

انڈس موٹر ز کو گزشتہ مالی سال 5.1 ارب روپے منافع
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) انڈس موٹر کمپنی ( آئی ایم سی ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 10 اگست ، 2020 کو منعقد ہوا جس میں 30 جون 2020 کو اختتام پذیر مالی سال کیلئے کمپنی کی مالیاتی اور پیداواری کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔30جون 2020 کو اختتام پذیر مالی سال کیلئے کمپنی کا منافع86 ارب روپے رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی158ارب روپے کے مقابلے میں 46 فیصد کم رہا جبکہ بعداز ٹیکس منافع63 فیصد کمی کے ساتھ گزشتہ سال کے 13.7 ارب روپے کے مقابلے میں 5.08 ارب روپے رہا۔

کمپنی نے سال کے دوران قومی خزانے میں 35.9 ارب روپے کا حصہ رسد کیا ۔آمدن اور منافع میں کمی کی بڑی وجوہات میں مشکل معاشی صورتحال ، ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کا نفاذ اور کورونا وائرس کی وبا کے نتیجہ میں نافذ کردہ لاک ڈائون شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹویوٹا سی کے ڈی اور سی بی یو گاڑیوں کی مشترکہ فروخت 28,837 یونٹس رہی جبکہ گزشتہ 66,211یونٹس فروخت ہوئے،صنعت جو پہلے ہی معاشی پالیسیوں کے عدم تسلسل کی وجہ سے دبائو کا شکار تھی ، کورونا وائرس کی وبا کے نتیجہ میں اضافی چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیکسوںکی بلند شرح، جی ڈی پی کی شرح میں کمی، روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ اور کورونا وائرس کی وبا کے نتیجہ میں نافذ کردہ لاک ڈائون کے آٹوموٹو انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت پر مجموعی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی