حکومت پاکستان میں ایل پی جی کی مقامی پیداوار پر سے امتیازی ٹیکسز اورپٹرولیم لیوی ختم کرے ‘ لاہور چیمبر

منگل 11 اگست 2020 22:04

حکومت پاکستان میں ایل پی جی کی مقامی پیداوار پر سے امتیازی ٹیکسز اورپٹرولیم لیوی ختم کرے ‘ لاہور چیمبر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) حکومت پاکستان میں ایل پی جی کی مقامی پیداوار پر سے امتیازی ٹیکسز اورپٹرولیم لیوی ختم کرے تاکہ یہ اہم انڈسٹری بقا کی جنگ لڑ سکے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، چیئرمین پاکستان ایل پی جی مارکیٹرز ایسوسی ایشن فاروق افتخار ،لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید و دیگر نے لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

لاہور چیمبر کے سابق صدر میاں مصباح الرحمن، سابق سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر، اسد احسان، ایم بلال، فیاض حیدر، حارث عتیق ، شہریار علی و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ایل پی جی کی تیاری پر 17%جی ایس ٹی اور 4699روپے فی میٹرک ٹن پٹرولیم لیوی ادا کرنا ہوتی ہے، جبکہ درآمد شدہ ایل پی جی پر صرف 10فیصد جی ایس ٹی اور اسے پٹرولیم لیوی /ریگولیٹری ڈیوٹی سے مستثنیٰ حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی دوردراز دیہاتوں میں رہنے والے قلیل آمدن والے لوگوں کا فیول ہے ،جہاں تک سوئی گیس دستیاب نہیں ہوتی اور وہ کھانا بنانے کیلئے لکڑیاں جلانے کی بجائے صاف فیول استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایل پی جی کی 70فیصد ضروریات مقامی ریفائنریز اور گیس فیلڈز میں تیار کردہ ایل پی جی کے ذریعے پوری کی جاتی ہیںجبکہ بقیہ 30فیصد درآمدی ایل پی جی سے۔

مقامی ایل پی جی کی قیمت سعودی ارامکو کنٹریکٹ پرائس انڈیکس میں سب سے زیادہ ہے جبکہ پاکستان میں درآمد کی جانے والی زیادہ تر ایل پی سعودی ارامکو سی پی میں رعایتی قیمت پر دستیاب ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی درآمد پر سے جی ایس ٹی کم کرنے اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے سے وفاقی حکومت اس شعبے کی درآمدات کو 6ارب روپے کی بلاواسطہ سبسڈی دے رہی ہے،جبکہ اس کی جگہ اتنا ہی ملکی زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ درآمد شدہ سستی ایل پی جی سے مسابقت نہ رکھنے کے باعث کئی بار ایل پی جی کے مقامی پیداواری یونٹس کو کام کرنے سے روک دیا جاتا رہا ہے،جس سے نہ صرف ایل پی جی سے حاصل ہونے والے ریوینیو میں بلکہ قدرتی گیس اور مٹی کے تیل کا بھی نقصان ہوتا ہے کیونکہ یہ تینوں کی تیاری ایک ساتھ کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں ایل پی جی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ا سکی درآمد ناگزیر ہے مگر درآمد شدہ ایل پی جی کو مقامی ایل پی جی کی نسبت زیادہ سہولیات کی فراہمی غیر منصفانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مقامی ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی مزید بڑھانے پر غور کر رہی ہے، جس سے مقامی اور درآمدی ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید فرق آجائے گا ، چونکہ ایل پی جی کی ملکی ضروریات 70فیصد مقامی سطح پر تیار ایل پی جی سے پوری کی جاتی ہیں تاہم قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عام آدمی کو ہی اُٹھاناپڑے گا۔انہوں نے کہا کہ مقامی ایل پی جی انڈسٹری کے فروغ اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے درآمدات کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے مقامی انڈسٹری کو مراعات دینا ہوں گی۔

تاہم انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ٹیکسز اور لیویز کے فرق کو ختم کیا جائے اور دونوں مقامی اور درآمد شدہ ایل پی جی پر یکساں ٹیکسز اور پٹرولیم لیوی/ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جائے تاکہ صارفین کو کم قیمت ایل پی جی میسر آ سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر