سٹیٹ بینک کی روزگار سکیم کے تحت مختلف بینکوں کی طرف سے 125.9 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری

جمعرات 13 اگست 2020 15:46

سٹیٹ بینک کی روزگار سکیم کے تحت مختلف بینکوں کی طرف سے 125.9 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی روزگار سکیم کے تحت مختلف بینکوں نے 125.9 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دی ہے جس سے 12 لاکھ سے زیادہ کارکنوں کو تنخواہیں ادا کی جا سکیں گی۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق روزگار سکیم کا مقصد صنعتی و کاروباری اداروں میں کام کرنے والے کارکنوں کو کووڈ۔19 کے منفی اثرات سے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کے روزگار کو محفوظ بنا کر بے روزگاری سے بچانا ہے۔

ایس بی پی کے مطابق 10 جولائی 2020ء تک مختلف بینکوں کی جانب سے 2068 اداروں کی جانب سے روزگار سکیم کے تحت قرضہ کے حصول کی درخواستوں کی منظوری دی گئی ہے اور منظور کئے گئے قرضہ جات کی کل مالیت 125.9 ارب روپے ہے جس سے ان اداروں کے 12 لاکھ سے زیادہ کارکنوں کو تنخوہیں ادا کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

روزگار سکیم کے آغاز کے بعد بڑی تعداد میں کاروباری و صنعتی اداروں نے قرضہ حاصل کرنے کے لئے اپلائی کیا تھا اور سٹیٹ بینک کی کاوشوں سے قرضوں کی فراہمی کے عمل میں تیزی لائی گئی۔

آغاز میں قرض منظوری کا عمل سست تھا اور اپریل 2020ء کے اختتام تک صرف 18 فیصد درخواستوں کی منظوری دی جا سکی تھی تاہم ایس بی پی کے اقدامات سے 10 جولائی 2020ء تک روزگار سکیم کے تحت قرض حاصل کرنے کی کل درخواستوں کے 76 فیصد کے مساوی درخواستوں کی منظوری ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق منظور کئے گئے مجموعی قرضوں میں سے 31 ارب روپے کے قرضہ جات 1449 ایس ایم ایز اور چھوٹے کاروباری اداروں کو فراہم کئے جا رہے ہیں جس سے 2 لاکھ 80 ہزار 437 کارکنوں کے روزگار کو تحفظ حاصل ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق جے ایس بینک، حبیب بینک، بینک الحبیب، بینک الفلاح اور عسکری بینک روزگار سکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی اور درخواستوں کی منظوری کے حوالہ سے سب سے نمایاں ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی