محمود ٹیکسٹائل ملز کی آمدنی میں 9 ماہ کے دوران 517.95 فیصد اضافہ

جمعرات 13 اگست 2020 15:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) گزشتہ مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران محمود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ (ایم ای ایچ ٹی) کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 517.95 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ کمپنی کی آمدن241 ملین روپے رہی تھی۔ اس طرح مالی سال 2019ء کے ابتدائی نو ماہ کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2020ء کے اسی عرصہ کے دوران ایم ایچ ٹی کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 202 ملین روپے یعنی 517.95 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے جس کے نتجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 2.62 روپے کے مقابلہ میں 12.83 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu