بنکوں سے قرضہ لیکر واپس نہ کرنے کا معاملہ، نواز شریف کے پانچ چچازاد بھائی 24 اگست کوعدالت میں طلب

جمعرات 13 اگست 2020 16:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) لاہور کی بینکنگ جرائم عدالت نے بنکوں سے قرضہ لیکر واپس نہ کرنے کی درخواست پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے چچازاد بھائیوں کی ملکیت کشمیر مل اور اتفاق ملز کیخلاف نواز شریف کے پانچ چچازاد بھائیوں کو 24 اگست کو طلب کر لیا ۔ بینکنگ عدالت کے جج منیر احمد جوئیہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کزنوں کے خلاف بینکوں کے قرض واپس نہ کرنے کے کیس کی سماعت کی ، مختلف بینکوں نے کشمیر شوگر مل اور اتفاق شوگر ملز کے لیے قرضوں کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، دائر درخواستوں میں سابق وزیر اعظم کے کزن میاں جاوید شفیع، طارق شفیع، زاہد شفیع اور میاں شاہد شفیع ، اتفاق شوگر مل، کشمیر شوگر مل سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے، بینکوں کے مطابق اتفاق شوگر ملزمل اور کشمیر ملز نے 700 ملین قرضہ حاصل کیا ،قرضے کی واپسی کے لیے متعدد نوٹسز جاری کیے گئے لیکن اتفاق مل اور کشمیر مل قرضہ واپس نہیں کررہی، عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے ، ایف آئی اے نے عدالت میںاپنی رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ نواز شریف کے کزنوں نے اتفاق شوگر ملز سمیت دیگر ملز کے لیے مختلف بینکوں سے 700ملین قرض لیا جو کہ واپس نہیںکیاگیا ۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے میاں جاوید شفیع، طارق شفیع، زاہد شفیع اور میاں شاہد شفیع ، اتفاق شوگر مل، کشمیر شوگر مل سمیت متعدد افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔علاوہ ازیں بینکنگ عدالت نمبر 5 کے جج ضیاء القمر نے ایک نجی بنک کی اسی نوعیت کی درخواست پر ملزم میاں شاہد شفیع، طارق شفیع، جاوید شفیع، علی پرویز، ابراہیم طارق کو یکم اکتوبر کو ٹرائل کیلئے طلب کر لیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..