شیخ عمرریحان کاٹی کے بہترین صدر،میرا بس چلے تو تین سال صدر برقرار رکھتا،ایس ایم منیر

میرے لیڈر نے مجھ پر جو اعتماد کیااورمیرے بارے میں انکے جو خیالات ہیں وہ میرا سرمایہ ہیں،شیخ عمرریحان

جمعرات 13 اگست 2020 21:22

شیخ عمرریحان کاٹی کے بہترین صدر،میرا بس چلے تو تین سال صدر برقرار رکھتا،ایس ایم منیر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)اور کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے شیخ عمرریحان کی کاٹی کے صدر کی حیثیت سے کارکردگی کو بہترین قرار دیتے ہوئے انہیں بے مثال صدر قرار دیدیا۔ایس ایم منیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رواں سال کورونا وائرس نے تمام ہی شعبوں کو متاثر کیا اورملکی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے لیکن کورونا وائرس کے باوجود کاٹی کے صدر شیخ عمرریحان نے اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کیا اور ہرممکن طور پر کاٹی کے دفتر میں بیٹھ کر کاٹی کے ممبران کے مسائل حل کرانے کی بھرپور کوششیں کیں،بلاشبہ شیخ عمرریحان کاٹی کے بہترین صدر کے طور پر سامنے آئے ہیں، عمرریحان کی کامیابی پر مجھے ناز ہے اور میرا بس چلے تو میں انہیں تین سال تک کاٹی کا صدر برقرار رکھوں لیکن قانون کی پابندی ایک سال کی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایم منیر نے کہا کہ عمرریحان نے کوروناوائرس کی وباء اور لاک ڈائون کے باوجود اب تک ریکارڈ پروگرام کئے جبکہ انکی صدارت کا ابھی ڈیڑھ ماہ باقی ہے اوروہ تمام ریکارڈ توڑ دیں گے۔کاٹی کے صدر شیخ عمرریحان نے بزنس لیڈر ایس ایم منیر کی جانب سے اپنے لئے بہترین جذبات پرانکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم منیر ہمارے لیڈر اور آئیڈیل ہیں اور انہوں نے جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ میرے لئے بہت بڑا سرمایہ ہیں،میرے لیڈرایس ایم منیر( بھائی جان) نے مجھ پر جو اعتماد کیا تھا میں نے اپنی ٹیم کے ساتھ اس پر پورا اترنے کی مکمل کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ کورونا وائرس نے معمولات زندگی کو بری طرح سے متاثر کیا لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری اور کاٹی کے سینئرنائب صدر اکرام راجپوت اور نائب صدر سیدواجدحسین سمیت ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کے ہمراہ اپنے لیڈر ایس ایم منیر کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے کاٹی ممبران کے مسائل حل کرانے کی جدوجہد جاری رکھی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند