پاکستان کا 74واںجشن آزادی منانے کے سلسلے میں اسلام آباد چیمبر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد،جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا

جمعہ 14 اگست 2020 16:24

پاکستان کا 74واںجشن آزادی منانے کے سلسلے میں اسلام آباد چیمبر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد،جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) پاکستان کا 74واںجشن آزادی منانے کے سلسلے میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پرچم کشائی کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پلاننگ ،ڈویلپمنٹ و خصوصی اقدامات اسد عمر مہمان خصوصی تھے جبکہ جشن آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا ۔ تاجر برادری کی ایک بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ کی معیشت میں ایک کوارٹر میں 20فیصد کمی ہوئی جبکہ امریکہ کی 32فیصد لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کی معیشت زیادہ مشکلات سے بچ گئی ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی بہتر حکمت عملی سے پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ 20ارب ڈالر سے کم ہو کر اب 3ارب ڈالر تک آ گیا ہے اور حکومت تمام شعبوں کو ترقی دینے کیلئے کوشاں ہے جس وجہ سے اب پاکستان کی معیشت تیز رفتار ترقی کی طرف گامزن ہو گی جبکہ اگلا سال ترقی کا سال کے طور پر منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو کروناوائرس کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب ان کیلئے اچھے دن آنے والے ہیں۔ انہوںنے یقین دہانی کرائی کی تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس نظام زیر غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی چیمبر میں ایک میٹنگ کر کے تاجر برادری کے اہم مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ کاروبار کیلئے مزید سازگار ماحول پیدا کر کے پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنایا جا سکتا ہے اور عوام کا معیار زندگی بہتر کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا74واں جشن آزادی ہمیں یہ یاد دہانی کراتا ہے کہ بحیثیت قوم ہم اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایمانداری ، محنت اور لگن سے کام کریں اور ذاتی مفاد پر ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان عظیم قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا تھا لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ قوم کا ہر فرد پاکستان کو مضبوط و مستحکم ملک بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوںنے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے کاروبار اور معیشت کو بہت نقصان پہنچا ہے لہذا حکومت کاروبار کیلئے مزیدآسانیاں پیدا کرنے پر توجہ دے تاکہ معیشت جلد مشکلات سے نکل کر بہتری کی طرف بڑھے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجر برادری پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور وطن کی سربلندی کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی ، نائب صدر سیف الرحمٰن خان ، محمد اعجاز عباسی، خالد اقبال ملک، چوہدری ندیم الدین، خالد چوہدری ، شیخ عامر، چوہدری محمد علی، ناصر چوہدری اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیااور کہا کہ پاکستان کو ایک فلاحی اسلامی ریاست بنانے کیلئے ہم سب نے مل کر بھرپور محنت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بے شمار قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لہذا حکومت تاجر برادری کی مشاورت سے سازگار پالیسیاں بنائے تا کہ معیشت ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی