صدر نیشنل بینک عارف عثمانی نے یوم آزاد ی کے موقع پر ہیڈآفس میں پرچم کشائی کی

آج خوش قسمت ہیں کہ اس خوبصورت وطن پاکستان میں رہ رہے ہیں ا ور آزادی سے سانس لے رہے ہیں،صدر این بی پی کا خطاب

جمعہ 14 اگست 2020 17:36

صدر نیشنل بینک عارف عثمانی نے یوم آزاد ی کے موقع پر ہیڈآفس میں پرچم کشائی کی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) صدر نیشنل بینک عارف عثمانی نے یوم آزاد ی کے موقع پر ہیڈآفس میں پرچم کشائی کی ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوںنے کہا کہآزادی ہر انسان کا حق ہے ا ور خود مختاری لوگوں کا حق ہے لیکن تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ ان میں سے کوئی بھی آسانی سے نہیں ملتی۔ پاکستان ایک شاندار انقلاب کے بعد حاصل ہوا ۔

آج خوش قسمت ہیں کہ اس خوبصورت وطن پاکستان میں رہ رہے ہیں ا ور آزادی سے سانس لے رہے ہیں۔نیشنل بینک آف پاکستان نے اپنے قیام سے لے کر ملک کی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایک بینک جس کو بنیادی طور پر پٹ سن کی فنانسنگ کے لیے بنایا گیا تھا تا کہ ملک مشکلحالات سے نکل سکے، اب معیشت کے ہر شعبے میں نمایاں کردار رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان 1500 سے زائد شاخوں کے ساتھ بینکنگ کی ہر ضرورت پوری کر رہا ہے بشمول مگر انہی تک محدود نہیں، اسلامک بینکنگ، کارپوریٹ بینکنگ، ٹریڈ فنانس، زراعت ، SME ا ور ریٹیل ، خزانہ ا ور بیرون ملک سے رقوم کی ترسیل۔

ہم حکومت کے خزانہ ہونے کی ذمہ داری فخریہ انداز میں نبھا رہے ہیں ا ور دیہی علاقوں میں بینکنگ انڈسٹری کا سب سے بڑا نیٹ ورک رکھتے ہیں۔عارف عثمانی نے کہاکہ ایک قومی بینک کے طور پر ہم نے ہمیشہ حکومت کے شروع کیے گئے قرضوں ا ور خیر سگالی کے پروگراموں میں رہنما کردار نبھایا ہے۔ وزیر اعظم کی کاروبار کے فروغ کی اسکیم برائے نوجوانوں ا ور بھائی چارے ا ور خیر سگالی کے لیے شروع کیے گئے کرتار پور کو ریڈور میں ہمارا کردار ہمارے دعوے کے واضح ثبوت ہیں۔

اس بات کا احساس کرتے ہوئے کہ ملک کو زر مبادلہ کی کمی کا سامنا ہے، نیشنل بینک آف پاکستان قانونی ذرائع سے بیرون ملک سے زرمبادلہ کی ترسیل میں رہنما کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم نے پاکستان پوسٹ کے ساتھ اشتراک عمل کیا ہے جس سے پاکستان میں 2000 سے زائد ادائیگیوں کی جگہوں کے ساتھ سب سے بڑا رقوم کی ترسیل کا نیٹ ورک وجود میں آیا ہے۔ اس کیساتھ ساتھ، بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے اشتراک سے بیرون ملک ملازمت کے خواہشمندوں کو بینکنگ کی سہولتوں کی فراہمی شروع کی گئی ہے۔

اس کے نتیجے میں پچھلے دوسالوں میں بیرون ملک سے رقوم کی ترسیل کے کاروبار میں ہمارا حصہ ا ور رقوم کے حجم میں ہمارا حصہ قابل ذکر طور پر بڑھا ہے۔صدر این بی پی نے کہا کہ یہ حقیقت تو سب کو ہی معلوم ہے کہ پاکستان کی آبادی کا ایک قابل ذکر حصہ غربت کی لکیر سے نیچے ہے ا ور چھوٹے ا ور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہونے کے باوجود معیشت کے ایک رسمی شعبے سے نسبتاً دور ہیں۔

حکومت پاکستان ان معاشی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے ا ور نیشنل بینک آف پاکستان معیشت کے شمولیت کے قومی ایجنڈ کو پورا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ہمارے حال ہی میں ترمیم شدہ وژن ا ور مشن ہمیں امید دلاتے ہیں کہ نیشنل بینک آف پاکستان کو پائیدار ترقی ا ور بینکنگ کی سہولیات ان تک پہنچانے میں جو ابھی اس سے محروم نہیں کے لییقوم کا رہنما بینک بننا ہے۔

انکلو کیو ڈیویلپمنٹ گروپ کا خاص اس مقصد سے قیام ہمارے اس عزم کا اظہار ہے جو ہم اس قومی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کر رہے ہیں ہمیں یہ بتاتے ہوئیفخر محسوس ہوتا ہے کہ ہم پوری بینکنگ انڈسٹری میں سب سے زیادہ زرعی قرضے دینے والا بینک ہیں ا ور IBP ہمیں ’’پاکستان کا سب سے بہترین زرعی بینک‘‘ تسلیم کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کنزیومر فنانسنگ ، خصوصاً پرسنل لو نز میں ہمارا حصہ بینکنگ انڈسٹری میں سب سے زیادہ ہ ا ور ہم پراعتماد ہیں کہ مستقبل قریب میں بھی کوئی بینک ہم سے برتری حاصل نہیں کر سکے گا۔

انہوںنے کہا کہ معاشی خوشحالی ا ور فنانشل انکلوژن می مثبت تعلق ایک ثابت شدہ حقیقت ہے ا ور تعلق کو بڑھانے میں Digitization کا بہت اہم کردار ہے۔ نیشنل بینک آف پاکستان نے Digitization کی رفتار تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ا ور اپنے کسٹمرز کو ڈیجیٹل پراڈکٹس ا ور سروسز کی ایک وسیع رینج آفر کر رہا ہے بشمول ہمارے ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے ٹیکسوں کی وصولی۔

بینکنگ سیکٹر ا ور عمومی طور پر پاکستان کی معیشت کے لیے عالمی نگرانی کے ماحول کی و جہ سے بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے۔ FATFکی تکمیل کے لیے اس کی اصل روح کے مطابق عملکرنے کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان درج ذیل اقدامات کے ذریعے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔عارف عثمانی نے کہا کہ یہ جان کر بہت پریشانی ہوتی ہے کہ کس طرح صرف چند ماہ میں دنیا بدل گئی ہے Covid-19 اب ہماری زندگیوں کے ہر شعبے کو متاثر کر ہا ہے۔

Covied-19 دنیا کو ہنگامی حالت میںلے گیا ہے۔ معیشت اپنا توازن کھو رہی ہے او ر کبھی جو ٹھوس کاروبار ا ور کمپنیاں تھیں وہ دیوالیہ ہونے پر مجبور ہو رہی ہیں۔ اس وقت معیشت کی فری فال کی اس حالت میں بینک ہی تحفظ فراہمکریں گے۔ معیشت کو مدد فراہم کرنے کے لیے نگران اداروں کی طرف بینکنگ سیکٹر ا ور کاروباری اداروں کو ملازمتیں ختم ہونے سے بچانے کے لیے فراہم کردہ رعاتیں قابل قدر ہیں۔

اسمقصد کو حاصل کرنے کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان نے بھی متحرک طور پر شرکت کی ہے۔ بالاآخر بنیادی مقصد کو اکثریت کو اس انتہائی صورتحال سے نکالنا ا ور اس کے بعد معمول کی صورتحال پر لانا ہے۔انہوںنے کہا کہ ان مشکل حالا ت میں ہمارے فرنٹ لائن اسٹاف نے جس طرح کارکردگی دکھائی ہے میں اس کی حقیقی معنوں میں تعریب کرتا ہوں۔ بلاشبہ اپنی ذمہ داریاں اس طرح ادا کر کے انہوں نیاپنے عزم ا ور خلوص کا اظہار کیاہے۔ اپنے فرائض کی ادائیگی میں جو لوگ بچ گئے ہیں میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ا ور جو اپنی جان کی بازی ہار گئے ان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔نیشنل بینک آف پاکستان میں بہتری لانے کے لیے واضح مقاصد کے ساتھ تصور کرتا ہوں، ان مقاصد میں شامل ہیں مگر یہ ان تک ہی محدود نہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی