روئی کے بھائو میں استحکام،بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں ملا جلا

رجحان،بارشوں کے باعث فصل متاثر ہونے کا خدشہ

ہفتہ 15 اگست 2020 18:08

روئی کے بھائو میں استحکام،بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں ملا جلا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2020ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھائو میں مجموعی طورپر ملا جلا رجحان رہا۔ ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی روئی کی خریداری جاری رہی جبکہ پھٹی کی رسد بارشوں کے سبب نسبتا کم رہی جس کے باعث ہفتہ کے اوائل دنوں میں روئی کے بھائو میں تیزی کا عنصر رہا جبکہ بعد ازاں بارش والی پھٹی آنے کی وجہ سے کوالٹی کا مسئلہ رہا جس کی وجہ سے کوالٹی کے حساب سے روئی کے بھائو میں اتار چڑھا رہا دوسری جانب WASDE کے ماہنامہ رپورٹ میں غیر متوقع طور پرکپاس کی پیداوار میں اضافہ جبکہ کھپت میں کمی اور اسٹاک میں بھی اضافہ کے سبب روئی کا بھائو کم ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

علاوہ ازیںUSDA کی ہفتہ وار برآمدی رپورٹ میں بھی برآمد میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اس طرح بین الاقوامی رپورٹوں کو مد نظر رکھا جائے تو آئندہ دنوں میں روئی کے بھائو میں مندی کا رجحان رہنے کی امید کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

بہر حال ملک میں کپاس پیدا کرنے والے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے سبب فصل پر کہیں مثبت اور کہیں منفی اثر پڑ سکتا ہے تاہم ابھی آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی جارہی ہے اگست کا مہینہ کپاس کی فصل کیلئے مشکل بتایا جاتا ہے عموما ستمبر مہینے کو کپاس کی فصل کیلئے ستمگر سمجھا جاتا ہے لیکن دس دنوں کا فرق ہونے کے سبب اب اگست کا مہینہ فصل کیلئے مشکل ہوگیا ہے کاشتکاروں کو محتاط رہنے کی محکمہ زراعت کے اہل کار ہدایات دے رہے ہیں۔

صوبہ سندھ میں روئی کا بھائو فی من 8200 تا 8300 روپے، پھٹی کا بھائو فی 40 کلو 3300 تا 3800 روپے ،بنولہ کا بھائو فی من 1500 تا 1550 روپے رہا۔ صوبہ پنجاب میں روئی کا بھائو فی من 8550 تا 8650 روپے، پھٹی کا بھائو فی 40 کلو 3600 تا 4000 روپے اور بنولہ کا بھائو فی من 1650 تا 1750 روپے رہا۔ صوبہ بلوچستان میں روئی کا بھائو فی من 8350 تا 8375 روپے، پھٹی کا بھائو فی 40 کلو 3700 تا 3900 روپے رہا۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 8350 روپے کے بھائو پر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چئیرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں مجموعی طورپر روئی کے بھائو میں اتار چڑھا رہا۔ نیویارک کاٹن مارکیٹ میں روئی کے وعدے کا بھائو فی پائونڈ 6350 ہوکر 6130 سینٹ کے درمیان چلتا رہا۔

USDA کی رپورٹ میں ہفتہ کے دوران روئی کی برآمد میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی اس ہفتہ بھی چین بڑا درآمد کنندگان رہا۔علاوہ ازیں WASDE کی کپاس کی ماہنامہ رپورٹ میں ورلڈ پیداوار اینڈ کھپت رپورٹ توقع کے برعکس مثبت آئی جس میں ورلڈ پیداوار میں 1.10 فیصد کی زبردست تیزی جبکہ کورونا کے باعث کھپت میں 1.08 فیصد کی زبردست کمی بتائی گئی۔دنیا بھر میں کاٹن کا کاروبار بھی کم رہا جبکہ اوپننگ اسٹاک میں بھی کمی اور اینڈنگ اسٹاک میں 20 لاکھ 40 ہزار گانٹھوں کا اضافہ بتایا گیا ہے رپورٹ مارکیٹ میں مندی کا باعث بن سکتی ہے۔

رپورٹ میں پاکستان کی کاٹن کی پیداوار 6.50 ملین بیلز (217.72 کلو وزن کی)کے ساتھ مستحکم جبکہ امپورٹ، ایکسپورٹ اور کھپت میں کمی بتائی گئی۔ بھارت میں کاٹن میں 4.21 فیصد اضافہ جبکہ کھپت میں 5 لاکھ گانٹھوں کی کمی رہی۔ امریکن کاٹن توقع کے برعکس 3.31 فیصد بتائی گئی۔ جبکہ کھپت میں ایک لاکھ گانٹھوں کی کمی رہی۔ چین میں روئی کی پیداوار میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جبکہ کھپت میں 5 لاکھ گانٹھوں کی کمی بتائی گئی چین میں روئی کے بھائو میں نسبتا استحکام رہا برازیل اور ارجنٹینا میں روئی کے بھائو میں کمی رہی بھارت میں روئی کا بھائو نسبتا مستحکم رہا۔

کپاس کی پیداوار کے متعلق متضاد آرا پیش کی جارہی ہیں۔ چئیرمین پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق غیر معمولی بارشوں سے کپاس کی پیداوار میں کمی کا امکان ہے۔ملک بھر کے کاٹن زونز میں جاری تیز بارشوں کے باعث پاکستان میں کپاس کی مجموعی پیداوار میں ایک بار پھر کمی کے بادل منڈلانا شروع ہوگئے ہیں جس سے ملک کی ٹیکسٹائل ملز کو اس سال بھی توقع سے زیادہ روئی کی درآمد کرنی پڑ سکتی ہے۔

چئیرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ پچلھے چند روز سے سندھ اور پنجاب کے تمام کاٹن زونز میں بارشوں کے باعث کپاس کی فصل متاثر ہوئی ہے انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل ملز کے پاس اس وقت ہر قسم کی پراڈکٹس کے ریکارڈ برآمدی آرڈرز دیکھے جارہے ہیں اور اطلاعات کے مطابق Covid-19 کے بعد جن ملکوں کے پاس زیادہ سے زیادہ ٹیکسٹائل پروڈکٹس کے برآمدی آرڈرز ہے پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ملکوں میں ہورہا ہے اور خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ جولائی سے دسمبر 2020 کے دوران پاکستانی ٹیکسٹائل برآمداد مالی سال 20-2019 کے لگ بھگ ہوسکتی ہیں جس کی بڑی وجہ امریکہ اور بیشتر یوروپی ممالک سے پاکستان کو ملنے والے ریکارڈ ٹیکسٹائل برآمدی آرڈرز ہے وفاقی حکومت نے مکمل برآمدی ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے تو بجلی کی سبسڈی ٹیرف 30 جون 2021 تک بحال کردیا ہے لیکن ایسی ٹیکسٹائل انڈسٹریز جو مضوعات براے راست برآمد کرنے کے بجاے برآمدی ٹیکسٹائل ملز کو فروخت کرتی ہے انہیں یہ سہولت نہ دینے سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹز متاثر ہوسکتے ہے اسی لئے الائیڈ انڈسٹریز کو بھی سبسڈی بجلی کا ٹیرف بحال کیا جائے۔

گزشتہ روز CGSS نے کاٹن کی فصل بڑھانے، کاٹن کی کوالٹی اور کاٹن سیڈ کی ورائیٹیز وغیرہ کے متعلق ایک سیر حاصل مباحثہ کا اہتمام کیا تھا جس میں FPCCI, PCGA اور کپاس کے متعلقہ آعلی افسران نے حصہ لیا تھا اور ملک میں کپاس کی پیداوار بڑھانے، میعار میں اضافہ کرنے کے متعلق تجاویز پیش کی تھی اپنے خطاب میں وفاقی وزیر NFSR نے کپاس کی پیداوار کم ہونے کے دیگر عوامل کے علاوہ ایک بڑی وجہ کپاس کے کاشتکاروں کو فصل کی مناسب قیمت نا ملنا گردانہ تھا۔گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے GIDC کی مد میں صنعت کاروں کو بقایا نکلنے والے 417 ارب روپے گیس کمپنیوں کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ جس کے باعث ٹیکسٹائل اور صنعتی سیکٹرز میں زبردست حل چل پیدا ہوگئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ