کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سال کے آغاز کیساتھ ہی تیزی کا سلسلہ جاری،کے ایس ای100انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 26ہزار200پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

منگل 7 جنوری 2014 22:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) کلینڈر سال2014ء کراچی اسٹاک مارکیٹ کے لئے نئی بلندیوں کا سال ثابت ہو رہا ہے ،نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی رونما ہونیوالی تیزی کا سلسلہ منگل کے روز بھی جاری رہا اور کے ایس ای100انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 26ہزار200پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا، تیزی کے رجحان کے سبب مارکیٹ کے سرمایہ میں مزید28ارب سے زائد روپے کا اضافہ ہو گا جبکہ کاروبار حجم بھی پیر کی نسبت 5کروڑ شیئرز زائد رہا۔

2013 ء میں عام انتخابات کا انعقاد،، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی تشکیل، گورنروں کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ عسکری قیادت اور چیف جسٹس آف پاکستان کی سبکدوشی الغرض تمام سیاسی اورآئینی عہدوں کی منتقلی، اسٹاک مارکیٹ سرمایہ کاروں کیلئے خوش آئند ثابت ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس آئے دن بلندی کے نئے ریکارڈ بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز بھی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار سرگرم دکھائی دےئے توانائی ، سیمنٹ، بینکنگ، فرٹیلائزر کے شعبوں میں خریداری کے سبب ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 26288.79کی انتہائی بلند ترین سطح تک جا پہنچا تاہم کاروبار کے اختتام تک انڈیکس اپنی سطح پر برقرار نہ رہ سکا لیکن اس کے باوجود انڈیکس ملک کی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر ہی بند ہوا۔

منگل کو کے ایس ای 100انڈیکس 89.74پوائنٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے 100انڈیکس26259.57پوائنٹ کی سطح پر بند ہوا اسی طرح 46.77پوائنٹ کے اضافہ سے کے ایس ای30انڈیکس 19437.23پوائنٹ اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 19455.56پوائنٹ سے بڑھ کر 19545.40پوائنٹ تک جا پہنچا۔ کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمایہ میں28ارب 41کروڑ 91لاکھ سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجہ میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ63کھرب 12ارب 32کروڑ 62لاکھ 27ہزار 735روپے سے بڑھ کر 63کھرب 40ارب 74کروڑ 54لاکھ 23ہزار 370روپے ہوگیا۔

منگل کو مارکیٹ میں 33کروڑ 63لاکھ حصص کا کاروبار ہوا جبکہ پیر کو 28کروڑ 25لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز مجموعی طور پر 401کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 215کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 172میں کمی اور 14کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ کاروبار کے لحاظ سے کے ای ایس سی3کروڑ ، پی آئی اے 2کروڑ84لاکھ، اینگرو پولیمر 1کروڑ51لاکھ، لافریج پاکستان 1کروڑ33لاکھ اور فوجی سیمنٹ1کروڑ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھاؤ میں 361.05روپے اور کولگیٹ پامولیوکے بھاؤ میں 41.60روپے کا اضافہ جبکہ باٹا پاکستان کے بھاؤ میں 50.40روپے اور شیزان انٹرنیشنل کے بھاؤ میں39روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات