کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں17ارب73کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس81.51پوائنٹس اضافے سے 26341.08پوائنٹس پر بند ہوا

بدھ 8 جنوری 2014 21:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوبھی اتارچڑھاوٴ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس26300کی نفسیاتی حد بھی عبورکرکے تاریخ نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں17ارب73کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت4.51فیصد کم جبکہ58.89فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنزکی جانب سے آئل ،توانائی ،سیمنٹ اورٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 26432پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس81.51پوائنٹس اضافے سے 26341.08پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر413کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں242 کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ152میں کمی جبکہ19 کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں17ارب73 کروڑ76لاکھ26 ہزار573 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر63 کھرب58ارب48 کروڑ30لاکھ49 ہزار943 روپے ہوگئی ۔

بدھ کو کاروباری سرگرمیاں32 کروڑ11 لاکھ17 ہزار400 شیئرز رہیں ، جومنگل کے مقابلے میں ایک کروڑ51 لاکھ89ہزار490 شیئرزکم ہیں ۔ قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے انڈس ڈائنگ کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت57.40 روپے اضافے سے1205.37 روپے اورسیمنس پاکستان کے حصص کی قیمت53.57روپے اضافے سے1407.01 روپے پر بند ہوئی ۔ نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت325.00 روپے کمی سے 7675.00 روپے جبکہ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 169.80روپے کمی سے9090.00روپے پر بند ہوئی ۔

بدھ کو لافریج پاکستان کی سرگرمیاں3کروڑ31لاکھ57 ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ، جس کے شیئرز کی قیمت80پیسے اضافے سے9.45 روپے جبکہ ایذگارڈ نائن کی سرگرمیاں1کروڑ 99لاکھ35ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ، جس کے شیئرز کی قیمت49پیسے اضافے سے8.73 روپے پر بند ہوئی ۔ بدھ کو کے ایس ای 30انڈیکس41.09 پوائنٹس اضافے سے19478.32 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس135.81 پوائنٹس اضافے سے44303.19 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس54.86پوائنٹس اضافے سے 19600.26پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس