ایس ای سی پی کی ویب سائٹ بارے بے بنیا د الزامات کی تردید

ہفتہ 12 ستمبر 2020 22:45

ایس ای سی پی کی ویب سائٹ بارے بے بنیا د الزامات کی تردید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2020ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اس من گھڑت اور بے بنیاد الزام کا نوٹس لیا ہے کہ اس کی ویب سائٹ پر موجود مواد تبدیل کیا گیا ہے۔یہ ایک غلط فہمی ہے کیوں کہ کمیشن کی ویب سائٹ ادارے کے اعدادوشمار کی نمائندگی کرتی ہے ویب سائٹ پر موجود معلومات محدود نوعیت کی ہوتی ہیں اور ان کا مقصد عوام کو فوری معلومات فراہم کرنا ہے ویب سائٹ پر واضح الفاظ میں تنبیہہ کی گئی ہے کہ یہاں فراہم کی جانے والی معلومات فوری طور پر حوالہ دینے اور سہولت مہیا کرنے کی غرض سے دی جاتی ہیں۔

کمیشن کا آفیشل ریکارڈ مکمل طور پر محفوظ ہے اور مصدقہ اعدادوشمار اور معلومات مجوزہ طریقہ کار پر عمل پیر ا کرتے ہوئے کمپنیوں کی رجسٹریشن دفاتر میں درخواست دے کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی عوام کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے اور وہ اس مقصد کے لئے اپنی ویب سائٹ پر مسلسل نئے فیچر متعارف کرواتی ہے اور فنی خرابیاں دور کرتی رہتی ہے۔

ایس ای سی پی میڈیا کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتا ہے جو ہمیشہ کمیشن کی سرگرمیوں اور اقدامات کی رپورٹنگ ذمہ درانہ انداز میں کرتے ہیں۔ پبلک سیکٹر کے ذمہ دار ریگولیٹر ہونے کی وجہ سے ، ایس ای سی پی شفاف انداز میں اپنی سرگرمیاں انجام دیتا ہے ۔کمیشن ہمیشہ معلومات / وضاحتیں فراہم کرتا ہے اور طریقہ کار اور پالیسی کے مطابق جائز سوالات کا جواب دیتا ہے۔

تاہم کمیشن شرپسند عناصر کے یکطرفہ زبانی سوالات پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتا ہے۔ایس ای سی پی بحیثیت ایک ذمہ دار اور ترقی پسند ریگولیٹر کے طور پر اس کی ساکھ کو مجروع کرنے اور پاکستان کے شہریوں کو دھوکہ دینے کے لئے اس نوعیت کی غیر سنجیدہ اور کردار کشی پر مبنی مہم اور کوششوں کو مسترد کرتا ہے۔ ایس ای سی پی نے تصدیق کی ہے کہ اس کا ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے اضافہ ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان،  100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13  رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13 رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں   نمایاں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب