انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء)انٹر بینک میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کاا ضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.05روپے سے بڑھ کر166.20روپے اور قیمت فروخت166.25روپے سے بڑھ کر166.30روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید166روپے اور قیمت فروخت166.40روپے پر بدستور برقرار رہی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں90پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 195.60روپے سے بڑھ کر196.50روپے اور قیمت فروخت197.60روپے سے بڑھ کر198.50روپے پر جا پہنچی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 213روپے سے بڑھ کر213.50روپے اور قیمت فروخت215روپے سے بڑھ کر215.50روپے ہو گئی ۔

Your Thoughts and Comments