کینیڈا اور پاکستان تجارتی نمائشوں کے انعقاد سے تجارت بڑھا سکتے ہیں،ایس ایم منیر

تجارتی وفود کو ایک دوسرے کے ممالک کے دورے میں آسانی مہیا کی جائیں تو تجارت اور سرمایہ کاری بڑھے گی بزنس کمیونٹی ایف پی سی سی آئی میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کے بینرتلے یکجا ہوچکی ہے،نوید بخاری کے عشائیہ میں گفتگو

منگل 15 ستمبر 2020 21:43

کینیڈا اور پاکستان تجارتی نمائشوں کے انعقاد سے تجارت بڑھا سکتے ہیں،ایس ایم منیر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلی اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدرایس ایم منیر نے کہا ہے کہرواں سال دسمبر میںہمارا یو بی جی گروپ فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں ایک بار پھر بھرپور اکثریت سے الیکشن جیت کرکینیڈا میں سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد سمیت دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے تجارتی وفود تشکیل دیگا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار یو بی جی کینیڈا کے چیئرمین نوید بخاری کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئیکیا۔اس موقع پرٹورنٹو میں پاکستانی قونصل جنرل عبدالحمید، پاکستانی نژاد معروف کینیڈین بزنس مین سمیر ڈوسل،ایس ایم عرفان،محبوب شیخ اورمیاں محمداحمد سمیت دیگر بزنس مین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایم منیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںپاکستان اور کینیڈا کے مابین تجارتی تعلقات میں وسعت اور مزید بہتری کیلئے انکی کوششیں جاری ہیں، ٹورنٹو میں پاکستان کے قونصل جنرل عبدالحمید اورکینیڈا میں یو بی جی کے چیئرمین نوید بخاری بھی پاکستان اور کینیڈا کے بزنس مینوں کو قریب لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،اگر دونوں ملکوں کے تجارتی وفود کو ایک دوسرے کے ممالک کے دورے میں آسانی مہیا کی جائے تو نہ صرف سرمایہ کار آگے بڑھیں گے بلکہ تجارتی نمائشوں کے ذریعہ دوطرفہ تجارت بھی بڑھے گی۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ ہم پاکستانی مصنوعات کو کینیڈین مارکیٹوں تک رسائی بڑھانے اورتجارت میں تیزی لانے کیلئے کام کررہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں کینیڈاکے ساتھ سفارتی، تجارتی تعلقات مزید اضافیکے قوی امکانات ہیں۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی سفارتکاروں کی کارکردگی بے مثال رہی ہے، سابق قونصل جنرل عمران صدیقی نے بھی دوطرفہ تعلقات میں اضافے کیلئے مثبت کوششیں کیں جبکہ موجودہ قونصل جنرل بھی اسی جدوجہد میں مصروف ہیں، کینیڈین مارکیٹوں میں پاکستانی مصنوعات کی تشہیر اورپاکستانی برآمدات بڑھانے کیلئے جدیدخطوط پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

سرپرست اعلی یو بی جی نے کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی ایف پی سی سی آئی میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کے بینرتلے یکجا ہوچکی ہے اور ہمارے چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اور تمام صوبوں کے چیئرمینز اپنی ٹیم کے ساتھ بہتر انداز میں بزنس کمیونٹی کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں اوریو بی جی بیرون ممالک میں بھی پاکستان کیلئے فخر کا باعث ہے،میں آئندہ چندروز میں پاکستان جارہا ہوں اور وہاں یو بی جی کی کورکمیٹی کے اجلاس میں ہم اہم فیصلے کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد