خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز لمیٹڈ کے مابین شراکت دار ی

منگل 15 ستمبر 2020 21:43

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز لمیٹڈ کے مابین شراکت دار ی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (کے ایم بی ایل) نے اپنے صارفین کو 2 اور 3 پہیئوں والی گاڑی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس شراکت داری کے تحت، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صارفین خوشحالی سرسبز کاروبار اور خوشحالی سرمایہ پروڈکٹ لائنزکے ذریعے بائیک اور لوڈر کو آسان اقساط پر حاصل کرسکیں گے۔

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک بائیک یا دو پہیئوں کی مالی معاونت خوشحالی سرسبز کاروبار کے شراکت داروں کو پیش کر ے گا جبکہ، خوشحالی سرمایہ کے توسط سے اوپن مارکیٹ میں لوڈر یا تھری وہیلر فنانسنگ کی پیش کش کی جائے گی۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر، غالب نشتر نے کہا کہ،’’ٹرانسپورٹ تک رسائی معاشی سرگرمیوں میں شرکت کو آسان بنانے میں معاون ہے۔

(جاری ہے)

یونائیٹڈ آٹو کے ساتھ یہ تعاون محض بینکاری کی سہولت سے آگے بڑھ کر اپنے صارفین تک رسائی بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ دونوں پروگرامزسے صارفین کو آسانی سے مالی اعانت پر گاڑیاں خریدنے میں مدد ملے گی اور اس طرح وہ اپنی سفری ضروریات کو بغیر کسی پریشانی سے پورا کرسکیں گے‘‘۔ یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز تھری وہیل لوڈرز کی مالی اعانت تجارتی گاڑیوں کے زمرے کے تحت کی جائے گی۔

کمرشل گاڑیا ں ایسے ما ئیکر و کاروباری افراد کے لئے ایک موثرسرمایہ کاری ہے جو قرض کے ڈھیر میں نہیں رہنا چاہتے یا وہ دوسری صورت میں قرض کا یہ بوجھ برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ دونوں مصنوعات کی کامیابی اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ بہت سے کامیاب مائیکرو کاروباری افراد نے خوشحالی سرمایہ سے فائدہ اٹھایا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے کاروبار کو سہارا دینے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ اس سے لاگت میں کمی اور منافع میں اضافے میں مدد ملی۔2000 میں قائم، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے رواں سال اگست میں اپنی بیسو یں سالگرہ منائی۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک، پاکستان میں مائیکرو فنانس سیکٹر میں پیش پیش جو گذشتہ 20 سالوں میں 5 ملین سے زائد صارفین کی خدمت کر چکا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی