سراج قاسم تیلی کا پی سی آئی سی کے قیام کا خیرمقدم

تین سال کے بجائے ایک سال میں انفراسٹرکچر کی تعمیر نو مکمل کی جائے، چیئرمین بی ایم جی

منگل 15 ستمبر 2020 21:43

سراج قاسم تیلی کا پی سی آئی سی کے قیام کا خیرمقدم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) بزنس مین گروپ ( بی ایم جی ) کے چیئرمین اور سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی نے گیار ہ سو ارب کے کراچی پیکیج پر مؤثر عملدرآمدکے لیے 8 رکنی کمیٹی کے قیام کو حتمی شکل دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وفاقی اور سندھ حکومتوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے افسر پر مشتمل صوبائی رابطہ و عمل درآمد کمیٹی (پی سی آئی سی) کے قیام کو سراہتے ہیں اور اب ان سب کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ مختص فنڈز کو شفاف اور درست سمت استعمال کیا جائے جبکہ انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو کا کام برق رفتاری سے انجام دیتے ہوئے مجموعی مدت کو 3سال کی بجائے ایک سال کرنا ہوگا۔

چیئرمین بی ایم جی نے ایک بیان میں زور دیتے ہوئے کہا کہ انفرااسٹرکچر کی تباہ کن صوتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اور کراچی والوں کی شکایات کو دور کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں پی سی آئی سی کو انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو کے کاموں میں تیزی لانے کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی تاکہ کراچی کے خستہ حال انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو کا کام3 سال کی بجائے ایک سال کے اندر مکمل کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

کراچی کے لوگ ، تاجروصنعتکار برادری شہر کے ہر گوشے میں خوفناک صورتحال میں رہ رہے اور کاروبار کر رہے ہیں لہٰذا اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر جو قومی خزانے میں 65 فیصد سے زائد ریونیو کا حصہ ڈالتا ہے اورصوبائی خزانے میں تقریبا 95 فیصد ریونیو جمع کرواتا ہے اس شہر پر اسی مناسبت سے برتائو کیا جائے اور انفرااسٹرکچر کی تعمیر کو جلد ازجلد مکمل کرکے عرصہ دراز سے جس ریلیف کا انتظار ہے وہ عوام کو مہیا کردیا جائے۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ کمیٹی کو لازمی طور پر انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو کی تکمیلی مدت اور حکمت عملی کے بارے میں تفصیلات کی تشہیر کرنی چاہیے جس میں تمام منصوبوں کے لیے مختص فنڈز،مختلف منصوبوں کے آغاز اور تکمیل کی تاریخوںکے بارے میں ضرور مطلع کرنا ہوگا جو حکومت کے حق میں ہوگا کیونکہ اس سے لوگوں کو مثبت تبدیلی کے لیے صبر کرنے اور پرسکون رہنے کی ترغیب ملے گی لیکن اس تبدیلی میں زیادہ لمبا عرصہ نہیں لگنا چاہیے اور کراچی والوں کولازمی طور پر ایک سال میں ہی تبدیلی نظر آئے۔

سراج تیلی نے کراچی کی بھلائی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ان کی تمام کوششوں کے لیے کراچی چیمبر کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فیصلہ ساز کراچی کی حالت زار پر خصوصی توجہ دیں گے جو گذشتہ دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے نظرانداز ہوتا چلا آرہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی