فیصل آباد چیمبرکی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 17ستمبر کو وصول کئے جائیں گے

فیصل آباد چیمبرکی  انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 17ستمبر کو وصول کئے ..
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) 2020-21کیلئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کل 17ستمبر کو وصول کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے الیکشن کمیشن کے ممبر میاں آفتاب احمد، مزمل سلطان اور عاطف منیر کے مطابق کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے اہل امیدوار اِن عہدوں کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کر اسکتے ہیں۔

وصول ہونے والے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مؤرخہ 18ستمبر بروز جمعہ کو ہو گی اور اسی روز اہل امیدواروں کی فہرست آویزاں کر دی جائے گی۔ ان عہدوں کیلئے پولنگ 19ستمبر برو زہفتہ کو ہو گی جس میں دو خواتین سمیت کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے 30ایگزیکٹو ممبران حصہ لیں گے۔ تاہم انتخابی نتائج کا باضابطہ ، حتمی اور سرکاری اعلان 30ستمبر کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سالانہ اجلاس عام کے موقع پر کیا جائے گا۔

Your Thoughts and Comments