کراچی ،صدر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کاصنعتوں کو مکمل گیس پریشر کے ساتھ فراہمی کامطالبہ

جمعہ 18 ستمبر 2020 15:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر سلیم چاؤلہ نے سائٹ کی صنعتوں کے گیس پریشر میں مسلسل کمی کے باعث پیداواری سرگرمیاں رکاوٹ کا شکار ہونے پرمطالبہ کیا ہے کہ صنعتوں کو مکمل پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ پیداواری سرگرمیاں بلاکسی تعطل جاری رکھی جاسکیں۔ جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں سلیمان چاؤلہ نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے پیر کے روز سے اب تک سائٹ کی صنعتوں کی گیس پریشر میں مسلسل کمی جاری رکھی ہوئی ہے اور اب تو گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث صنعتوں کو چلانا انتہائی دشوار ہو گیا ہے اور اس کے نتیجے میں برآمدی آرڈرز کی تکمیل بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کبھی گیس کا کم پریشر کبھی بجلی غائب صنعتکار اپنی فیکٹری کیسے چلائیں حکومت صنعتی پہیہ چلانے کے لئے سہولتیں فراہم کرے تب ہی ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا بصورت دیگر صنعتیں تباہ ہوجائیں گی اور ہزاروں ورکرز کے لئے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

سلیمان چاؤلہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صنعتوں کو اولین ترجیح دے اور پیداواری سرگرمیوں کو بلارکاوٹ جاری رکھنے کے لیے بجلی، گیس ، پانی جیسی بنیادی سہولتیں کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ زیادہ سے زیادہ صنعتیں لگیں اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں۔انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ ایس ایس جی سی کو ہدایات جاری کریں کہ صنعتوں کو مکمل گیس پریشر کے ساتھ فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی