کس سیاست دان نے کتنا ٹیکس دیا، ایف بی آر نے ڈائریکٹری جاری

سب سے زیادہ ٹیکس کراچی سے 209ارب 10کروڑ 71لاکھ 38ہزار روپے جمع ہوا،وزیراعظم نے 2لاکھ 82ہزار،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ،وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا

جمعہ 18 ستمبر 2020 16:47

کس سیاست دان نے کتنا ٹیکس دیا، ایف بی آر نے ڈائریکٹری جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ٹیکس ڈائریکٹری 2018 جاری کردی۔مالی سال 2018کے دوران ٹیکس کلیکشن میں سندھ بازی لے گیا اور پہلے نمبر پر آیا۔ فائلرز زیادہ ہونے کے باوجود پنجاب ٹیکس کلیکشن میں دوسرے نمبر پر آیا۔سندھ سے 44.91فیصد، پنجاب 34.99، اسلام آباد 14.77، کے پی کے 3.54، بلوچستان 1.67 اور گلگت بلتستان سے 0.12 فیصد ٹیکس جمع ہوا۔

کراچی سے سب سے زیادہ 209 ارب 10 کروڑ 71 لاکھ 38 ہزار روپے ٹیکس جمع ہوا ۔ کراچی جنوبی سے 114 ارب 22 کروڑ 99 لاکھ 55 ہزار، کراچی وسطی سے 9ارب 5 کروڑ 93 لاکھ 71 ہزار روپے، کراچی شرقی سے 34 ارب 9 کروڑ 25 لاکھ روپے ٹیکس جمع ہوا۔اسلام آباد سے 204 ارب 14کروڑ 86 لاکھ 73 ہزار روپے، فیصل آباد سے 16 ارب 26 کروڑ 41 لاکھ 48 ہزار روپے، گجرانوالا سے 7 ارب 92 کروڑ 62 لاکھ 64 ہزار روپے ٹیکس جمع ہوا۔

(جاری ہے)

مالی سال 2018 کے دوران ارکان پارلیمان کی ٹیکس تفصیلات بھی جاری کردی گئی جن کے مطابق ٹیکس ادا کرنے والے سیاستدانوں میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سرفہرست رہے جنہوں نے 24 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار 362 روپے ٹیکس ادا کیا۔وزیراعظم عمران خان نے 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے، شہباز شریف نے 97 لاکھ 30 ہزار 595 روپے، ریاض فتیانہ نے 11 ہزار روپے ٹیکس دیا، فرخ حبیب نے ایک لاکھ 83 ہزار 727 روپے ٹیکس دیا۔

رانا ثنا اللہ نے 13 لاکھ 88 ہزار 275 روپے، حماد اظہرنے 5 کروڑ 94 لاکھ 42 ہزار 700 روپے، اسد عمر نے 53 لاکھ 46 ہزار 342 روپے اور شیخ رشید نے 5 لاکھ 79 ہزار 11 روپے ٹیکس دیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 1 لاکھ 83 ہزار 9سو روپے، نور عالم خان نے 30 ہزار 458، عمرایوب نے 2 کروڑ 60 لاکھ 55 ہزار 517، بلاول بھٹو زرداری نے 2 لاکھ 94 ہزار 117 روپے، آصف علی زرداری نے 28 لاکھ 89 ہزار 455 روپے اور حمزہ شہباز نے 87 لاکھ 5 ہزار 368 روپے ٹیکس ادا کیا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نی2 لاکھ35 ہزار982 روپے، وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نی48 لاکھ18 ہزار948 روپے اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نی10 لاکھ22 ہزار184 روپے ٹیکس ادا کیا۔ انہوں نے ایسوسی ایشن آف پرسنز کی صورت میں بھی63 لاکھ54 ہزار761 روپے ٹیکس دیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی